شہریار خان نے مصباح الحق کو عمران سے بھی زیادہ ذہین و شاطر کپتان قرار دیا

لاہور:شہریار خان نے مصباح الحق کو عمران خان سے بڑا کپتان قرار دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بات سیاسی بنیاد پر نہیں کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق عمران خان سے اچھے اور بڑے کپتان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نے اپنی کارکردگی کے ذریعے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ وہ عمران خان سے بڑے کپتان ہیں۔
شہریار خان کا مزید کہنا ہے کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی میں سیاسی بنیاد پر مصباح الحق کو بڑا کپتان قرار دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لئے پاکستان آنے والے کھلاڈی پھٹیچر نہیں تھے بلکہ بین الاقوامی سطح پر جانے پہچانے اور شہرت رکھنے والے کھلاڑی تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے پاکستان میں سیریز کھیلنے سے ہندوستان کے انکار کے حوالے سے تبصرہ کرنے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے سیریز نہ کھیلنے سے پی سی بی کو مالی حوالے سے زبردست مالی خسارہ ہوا ہے جس کا ہندوستان کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔

Title: misbah better captain than imran shahryar | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply