میرا بائی چانو نے ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کو گولڈ میڈل دلایا

نئی دہلی: آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں میں گورو راج پجاری نے 56کلو گرام کے ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیت کر اس کھیل میلے میں ہندوستان کی موجودگی کا ببانگ دہل اعلان کیا ہی تھا کہ خواتین کے 48کلو گرام کے زمرے میں میرا بائی چانو نے سونے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کا سر فخر سے کچھ اور بلند کر دیا۔
چانو نے اسنیچ میں 86کا اسکور کیا اور کلین جرک میں110کا اسکور کرتے وہئے مجموعی طور پر196کلو وزن اٹھایا۔اسنیچ اور صاف ستھرے جرک میں چانو کا اب تک کا یہ سب سے بہترین انفرادی کارنامہ ہے۔
اسکے ساتھ ہی انہون نے دولت مشترکہ کھیلوں کاریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ ماریشس کے میری ہینیترا نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

Title: mirabai chanu wins gold in womens weightlifting | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply