ڈیوڈ ملر نے زخمی شیر کی طرح حملہ کر کے آسٹریلیا کے جبڑوں سے جیت چھین لی

ڈربن: جانگھ کے پٹھے کھنچ جانے کے باعث دوڑنے میں پریشانی محسوس کر رہے مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر نے شاندار ناقابل شکست سنچری بنا کر جنوبی افریقہ کی ایک یقینی شکست کو جیت میں بدل کر ایک دنیا کو انگشت بدنداں کر دیا۔ون ڈے میچز کی تاریخ میں یہ دوسرا سب سے بڑا اسکور ہے جس کا کامیاب تعاقب کیا گیا ہے۔
اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے 5ون ڈے میچوں میں 3-0کی ناقابل شکست سبقت حاصل کر لی۔حالانکہ ایک وقت جب 372رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے چوٹی کے پانچ بلے باز محض 217رنز پر آؤٹ ہو گئے تو جنوبی افریقہ کی شکست نوشتہ دیوار نظر آرہی تھی کیونکہ وہ ابھی ہدف سے 155رنز دور تھا اور نصف ٹیم آؤٹ ہو چکی تھی۔ مزید برآں ملر زخمی تھے ۔یہ155رنز جنوبی افریقہ کو19اووروں میں بنانا تھے۔جس وقت پروٹیرئیس کی شکل میں آخری اصل بلے باز آ ؤٹ ہوا تو ٹیم کو مزید104رنز کی ضرورت تھی جو نہایت مشکل نظر آرہے تھے۔ لیکن ملر نے حوصلہ نہیں ہارا اور ایک اور مقامی کھلاڑی اینڈائل فیلوکوایو کے ساتھ ساتویں وکٹ کی رفاقت میں صرف70گیندوں پر 107رنز بناکر ہدف 50ویں اور کی دوسری گیند پر ہی پورا کر لیا۔ ملر نے 79گیندوں پر 10چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے118اور اینڈائل فیلوکوایو نے38گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے40رنز بنائے ۔
دونوں ہی بلے باز غیر مفتوح واپس آئے۔ملر کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر ڈی کوک نے 49گیندوں پر 6چوکوں اور دو چھکوں سے70اور ہاشم آملہ نے 30گیندوں پر9چوکوں کے ساتھ45اور کپتان ڈو پلیسس نے 32بالوں پر 4چوکوں کے ساتھ33رنز بنائے۔آسٹریلیا کی طرف سے ہیسٹنگز دو وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ ٹریمین،مشل مارش، زمپا اور ہیڈ کو ایک ایک وکٹ ملی۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرکے مقررہ50اووروں میں371رنز بنائے ۔جس میں ڈیوڈ وارنر اور کپتان اسمتھ کی شاندار سنچریاں شامل ہیں۔ وارنرنے 107گیندوں پر13چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ117اور اسمتھ نے بھی107گیندوں پر ہی 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 108رنز بنائے۔ڈیل اسٹین سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے انہوں نے دس اووروں میں96رنز دیے لیکن اسمتھ سمیت دو کھلاڑیوں کو آوؤٹ کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Miller hundred blasts sa to 372 target in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply