مائیکل وان نے ہندوستان میں انگلینڈ کے’وائٹ واش‘کی پیش گوئی کی

نئی دہلی: انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اگلے ماہ سے شروع ہو رہے ہندوستان کے دورے میں ایلیسٹیر کک کی قیادت والی موجودہ انگلش ٹیم کی 5۔0 سے ‘وائٹ واش’ کی پیش گوئی کی ہے۔ بنگلہ دیش دورے پر انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں 22 رن سے قریبی جیت درج کی تھی، لیکن ٹیم کے اس مظاہرے پر انگلینڈ کے کئی سابق کھلاڑیوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
وان نے کہا کہ جس طرح سے انگلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف مظاہرہ کیا ہے اگر ویسا ہی ہندوستان کے خلاف بھی کھیلا تو ان کا پانچ میچوں کی سیریز میں صفایا ہو جائے گا۔ وان نے بی بی سی سے بات چیت میں کہا “بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کی کارکردگی ناقص تھی۔ وہ کافی وقت تک تین وکٹ پر40۔30رن بنا کر جمے رہے۔
اگر ایسا ہی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم ہندوستان کے خلاف کھیلے گی تو ان کا سیریز میں صفر۔پانچ سے صفایا ہو جائے گا، بھلے ہی آپ نے میچ جیتا ہو لیکن کہیں نہ کہیں ٹیم کو بھی پتہ ہوگا کہ وہ بہتر کھیل سکتی تھی۔ ” چٹاگانگ میں ہوئے پہلے ٹیسٹ میں ایک وقت بنگلہ دیش جیت سے صرف 33 رن دور تھی لیکن بین اسٹوکس نے آخری دو وکٹ نکال کر انگلینڈ کو جیت دلائی۔ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعہ سے ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Michael vaughan predicts series whitewash in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply