معروف تیراک مائیکل فیلس اولمپکس تمغوں کی تعداد دو درجن کرنے سے محض ایک قدم ددور

ریو ڈی جینرو: (یو این آئی) ’واٹر کنگ‘ امریکہ کے مائیکل فیلس نے یہاں تیراکی کی چار ضرب 100 میٹر فری اسٹائل ریلے ٹیم مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے جو ان کے اولمپک کیریئر کا 19 واں طلائی تمغہ ہے۔
اپنے پانچویں اولمپک کھیلوں میں اترے 31 سالہ فیلس نے امریکی ٹیم کو چار ضرب 100 میٹر فری اسٹائل ریلے ٹیم کا طلائی تمغہ جیتنے میں مدد کی۔ یہ ان کا اولمپکس میں کل 23 واں تمغہ بھی ہے۔
فیلس اب تک اولمپک میں 19 طلائی تمغے، دو چاندی اور دو کانسے کا تمغہ اپنے نام کر چکے ہیں۔ لندن اولمپکس 2012 کے چیمپئن فرانس کو اس بار چاندی کے تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا جبکہ اس مقابلے کا کانسے کا تمغہ آسٹریلیا کو ملا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Michael phelps wins his 19th olympic gold in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply