ثانیہ۔باربورا کی جوڑی میامی اوپن کے ڈبلز فائنل میں ہار کر اعزاز سے محروم

میامی: ہندوستان کی ثانیہ مرزا اور ان کی چیک جوڑی دار باربورا سٹرائکووا یہاں میامی اوپن ٹینس ٹونارمنٹ کے فائنل میں گبرلا ڈابرووسکی اور جویفان کے ہاتھوں مسلسل سیٹوں میں4-6ور 3-6 سے مقابلہ ہارنے کے باعث خاتون کے ڈبلز کے اعزاز سے محروم ہوگئیں۔ ٹورنامنٹ میں تیسری سیڈ ہندوستانی چیک جوڑی بہترین کارکردگی کے ساتھ فائنل میں پہنچی تھی لیکن وہ خطابی مقابلے میں غیر سیڈ کھلاڑیوں سے الٹ پھیر کا شکار ہو گئیں۔ اس سے پہلے سڈنی انٹرنیشنل میں رنر اپ رہیں ثانیہ۔باربورا کے لیے یہ اس سیشن کا دوسرا فائنل تھا جہاں وہ خطاب سے محروم ہوئیں۔ثانیہ نے برسبین انٹرنیشنل میں امریکہ کی بیتانی ماٹی سینڈس کے ساتھ اعزاز جیتا تھا۔
ثانیہ۔باربورا نے سیمی فائنل میں اپنی سابق جوڑی دار مارٹینا ہنگس اور چان ینگ۔جان کی جوڑی کو تین سیٹ کے سخت مقابلے میں 6-7، 6-1،10-4 سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ اصل کیا تھالیکن وہ فائنل میں اپنی فارم کو برقرار نہیں رکھ سکیں۔ دوسری طرف کناڈا کی کھلاڑی ڈابرووسکی نے اپنے سیشن کا آغاز مشیلاکرازسیک کے ساتھ کیا تھا لیکن چوٹ کی وجہ سے انہیں نئی جوڑی دار شو کے ساتھ اترنا پڑا۔دونوں کھلاڑی اس سے پہلے ایک ساتھ جوڑی دار یا حریف کے طور پر نہیں کھیلی تھیں لیکن انہوں نے پاریباس اوپن میں ایک ساتھ پریکٹس کی اور میامی اوپن میں خطاب حاصل کیا۔ غیر سیڈ ڈابرووسکی اور شو کی جوڑی نے فائنل تک پہنچنے کے لیے آٹھویں سیڈ ابگالی ا سپیئرس-کیٹرینہ شریبوٹنک، دوسری سیڈ ایکترنا ماکارووا-ایلینا ویسننا، چوتھی سیڈآندریا لاواکووا-پینگ شوائی اور تیسری سیڈ ثانیہ۔باربورا کی پسندیدہ جوڑیوں کو شکست دے کر خطاب پر قبضہ کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: miami open sania mirza barbora strycova lose in womens doubles in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply