بارسلونہ کے اسٹرائیکر میسی نے گولوں کی ٹریپل سنچری مکمل کی

میڈرڈ:ایف سی بارسلونہ کے کوچ لوئس انریک کی اپنے آبائی وطن اور کلب میں واپسی کی خوشی اس وقت دو چند ہو گئی جب ان کی ٹیم نے اسپورٹنگ گیجون کو 3-1سے شکست دے کر بی بی وی اے پریمیئر لیگ میں ٹاپ ٹیموں کے درمیان ایک بڑا فاصلہ کر دیا۔ابھی بارسلونہ کو ایک میچ مزید کھیلنا ہے ۔ جبکہ بدھ کے میچ کے بعد جو صورت حال ابھر کر سامنے آئی ہے اس میں وہ لیگ میں دوسرے نمبر پر کھڑی ٹیم ایٹلیٹیکو میڈرڈ سے 6پوائنٹس اور رئیل میڈر ڈ سے سات پوائنٹس آگے ہے۔ اور ان سبھی نے برابر میچ کھیلے ہیں۔بارسلونہ کو25ویں منٹ میں میسی نے شاندار گولک کر کے جہاں ٹیم کو 1-0کی سبقت دلائی وہیں انہوں نے اپنے فٹبال کیریئر میں گولوں کی تعداد بھی 300کر لی۔بارسلونہ کی یہ دوہری خوشی دیرپا ثابت نہیں ہوئی اور اسپورٹنگ کے کارلوس کاسترو نے گول برابر کر دیا۔لیکن تین منٹ بعد میسی نے سواریز کے نپے تلے پاس پر ڈی کے قریب سے زناٹدار شاٹ سے گول کر کے بارسلونہ کو پھر سبقت دلادی ۔تین منٹ بعد میسی کو ہیٹ ٹرک کا موقع ملا لیکن اسپورٹنگ کے گول کیپر نے شاٹ روک لیا۔ ریباو¿نڈ پر نیمار نے گول کر کے اسکور3-1کردیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Messis 300th goal in barcas win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply