میسی انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائر

ایسٹ ردر فورڈ:کوپا امریکہ کے فائنل میں چلی کے خلاف شکست کے بعد شہرہ آفاق اسٹرائیکر لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر کے سب کو ششدر کر دیا۔ ٹیم میں میسی کے ہوتے ہوئے کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں یہ ارجنٹائن کی یہ لگاتار چوتھی شکست ہے۔
میسی پنالٹی شوٹ آو¿ٹ میں اساپٹ کک کو گول میں بدلنے میں ناکام رہنے سے نہایت دل برداشتہ تھے۔ 29سالہ میسی نے شکست کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں میرا یہ آخری دن تھا۔میں جس حد تک کر سکتا تھا میں نے کیا ۔
یہ چار فائنل ہیں جن میں میں ٹیم کو چمپین نہ بنوا سکا ۔ یہ میری ٹیم اور میرے لیے بڑی مشکل گھڑی ہے۔اور کچھ کہنا بہت مشکل ہے لیکن ارجنٹائن کی ٹیم کی طرف سے یہ میرا آخری میچ و آخری دن تھا۔2014سے اب تک ارجنٹائن کی کسی بڑے ٹورنومنٹ میں تیسری شکست ہے۔
2014کے ورلڈ کپ فائنل میں بھی وہ جرمنی سے1-0سے ہار چکا ہے۔میسی 2007میں بھی ارجنٹائن کی اس ٹیم میں شامل تھے جس چلی سے ہی کوپا امریکہ فائنل ہار گئی تھی۔میسی ایک بہترین فٹبالر ہونے اور پانچ بار فیفا کے ورلڈ پلیر آف دی ایر قرار دیے جانے کے باوجود ارجنٹائن کے شیدائیوں کے زبردست ہدف تنقید بنتے رہے ہیں کیونکہ وہ ارجنٹائن کو کئی اہم ٹورنامنٹ کا فائنل ہارنے سے نہ روک سکے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Messi retires from international football in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply