میگھالیہ کی تاسیس کی گولڈن جوبلی 2022کے قومی کھیلوں کی میزبانی سے منائی جائے گی

شیلانگ:ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے 2022 کے قومی کھیلوں کی میزبانی کے لئے میگھالیہ کی بولی منظور کر لی گئی ہے۔ اس دوڑ میں میگھالیہ کے ساتھ آندھرا پردیش، گوا، اتراکھنڈ اور چھتیس گڑھ بھی تھے۔
میگھالیہ ریاستی اولمپک ایسوسی ایشن (ایم ایس او اے) کے صدر جان ایف کھارسنگ نے یواین آئی کو بتایا کہ کل چنئی میں (آئی اواے ) کی میٹنگ میں میگھالیہ کو 2022 کے قومی کھیلوں کی میزبانی کی منظوری ملی۔ انہوں نے کہا “آئی او اے نے ہماری بولی قبول کرکے میگھالیہ کے لیے 2022 نیشنل گیمز کی میزبانی کا ذمہ سونپا ہے۔” انہوں نے کہا کہ اس سال کے آغاز میں شیلانگ اور گوہاٹی نے جنوبی ایشیائی کھیلوں کا کامیاب انعقاد کیا تھا جس کے بعد میگھالیہ کو یہ اعزاز مل رہا ہے۔
2022 میں میگھالیہ کو ریاست کا درجہ حاصل ہونے کے 50 سال پورے ہونے پر نیشنل گیمز کی میزبانی ریاست کے لئے ایک مناسب اعزاز ہوگا۔ کھارسنگ نے کہا، “جنوبی ایشیائی کھیلوں کی کامیاب میزبانی کے بعد ہم قومی کھیلوں کے لئے بولی لگانے کے لئے تیار تھے۔ جنوبی ایشیائی کھیلوں کی کامیابی کی وجہ سے آئی او اے ہماری بولی سے مطمئن تھی۔
” میگھالیہ نے کھیل کے لئے بولی کی رقم کے طور پر 5 کروڑ روپے کا وعدہ کیا تھا۔ منی پور (1999) اور آسام (2007) کے بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کرنے والا میگھالیہ شمال مشرق کی تیسری ریاست ہوگی۔ اگلے سال 17 نومبر سے 28 نومبر تک ہونے والے نیشنل گیمز کی میزبانی گوا کرے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Meghalaya to host national games 2022 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply