اب قومی ٹیم میں جگہ ملنے کی پوری امید ہے: میکسویل

پلیکیلے (یواین آئی) سری لنکا کے خلاف پہلے ٹوئنٹی -20 میچ میں طوفانی سنچری بنانے والے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے امید ظاہر کی ہے کہ اس اننگز سے انہیں اعتماد ملا ہے اور یہ انہیں کرکٹ کے بڑے فارمیٹ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانے کے کیلئے مددگار رہے گی۔
میکسویل نے محض 65 گیندوں پر 14 چوکوں اور نو شاندار چھکوں کی مدد سے بہترین 145 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور اپنی ٹیم کو 85 رنز کے بڑے فرق سے جیت دلائی تھی۔ میکسویل کی یہ اننگز اس لئے بھی قابل ذکر ہے کیونکہ انہیں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے علاوہ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے بھی باہر رکھا گیا ہے۔
میکسویل نے اپنی اس اننگز کے بعد کہا، “مجھے موجودہ ون ڈے ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے اور میری اس اننگز سے کہیں نہ کہیں میری ٹیم میں شامل کئے جانے کی دعویداری کو تقویت ملے گی۔ میں نے اس مقابلے میں بہتر طریقے سے کھیلا ہے اور میں اپنی اس اننگز سے بے حد خوش ہوں۔
میکسویل نے کہا کہ انہوں نے نے اسی سال گھریلو میدان میں ہندوستان کے خلاف ون ڈے میچ میں 96 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی تھی اور انہیں ٹیم میں باقاعدہ جگہ ملنے کی امید تھی لیکن سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہونا انتہائی مایوس کن رہا۔ تاہم انہیں پوری امید ہے کہ اس اننگز سے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سیریز کے لئے ون ڈے ٹیم میں مجھے جگہ بنانے میں مدد ملے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maxwell determined his biggest show wont be a sideshow in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply