سابق آسٹریلیا ئی فاسٹ بولرمیکس واکا انتقال

میلبورن: (یواین آئی)آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولرمیکس واکر کا دو سال تک جلد کے کینسر سے لڑنےکے بعد یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 68 سال کے تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے آج اس کی اطلاع دی۔درمیانہ تیز گیند باز واکر کو ڈینس للی اور جیف تھامپسن کے بعد بہترین بالر سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنی قومی ٹیم کے لئے 1972 سے 1977 کے درمیان 34 ٹیسٹ کھیلے اور 27.47 کی اوسط سے 138 وکٹ حاصل کئے۔
انہوں نے اپنے کریئر میں چھ بار ایک اننگز میں پانچ وکٹ لئے۔ سال 1975 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں 143 رنز پر آٹھ وکٹ ان کی بہترین کارکردگی میں شامل ہے۔
سی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر جیمز سدرلینڈ نے کہا ”میکس ایک غیر معمولی کرکٹر تھے جنہوں نے 1970 میں آسٹریلیا کی بہترین کرکٹ ٹیم تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔وہ ایان اور گریگ چیپل کی قیادت میں ٹیسٹ کرکٹ کا سنہری پل تھا اور میکس کی درمیانی تیز گیند بازی اور ان کا بہترین ایکشن بے مثال تھا۔
“انہوں نے کہا ”کرکٹ کی دنیا میکس کے اچانک انتقال کی خبر سے سوگوار ہے۔“ واکر نے آسٹریلیا کیلئے 17 ون ڈے میچ بھی کھیلے تھے جس میں ان کا آخری میچ 1981 میں نیوزی لینڈ کے خلاف تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Max walker dies aged 68 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply