سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز کرکٹ کے تینوں فارمیٹ کی قیادت سے مستعفی

کولمبو: زمبابوے کے خلاف سیریز میں ملی شکست سے مایوس انجیلو میتھیوز نے ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں کپتانی چھوڑ دی ہے جس کے بعد دنیش چنڈیمل کو ٹیسٹ اور بلے باز اپل تھرنگا کو محدود اووروں کے فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ ( ایس ایل سی کے صدر تھلانگا سماتھپالا نے بتایا کہ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کافی حیرت زدہ کرنے والی تھی اور اس کے بعد میتھیوز کے استعفیٰ کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔
سیریز کے بعد میتھیوز نے خود ہی کپتانی چھوڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کے کیریئر کا بدترین دور ہے۔ میتھیوز نے کپتانی چھوڑنے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا “بطور کپتان میں گزشتہ چند ماہ میں ٹیم کو مسلسل مل رہی ناکامی سے منہ نہیں موڑ سکتا ہوں۔” سابق کپتان نے تسلیم کیا کہ سری لنکا کی ٹیم 2015 عالمی کپ کے بعد سے ہی جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا “سری لنکا کرکٹ کے پاس نیا کپتان منتخب کرنے اور 2019 ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم کو تیار کرنے کے لئے ابھی کافی وقت ہے۔ میں پہلے ہی یہ فیصلہ کرنا چاہتا تھا لیکن ٹیم کی وجہ سے میں رکا رہا۔ مجھے یقین ہے کہ نئے کپتان اپل اور دنیش اس ذمہ داری کو آگے اچھے سے نبھائیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mathews steps down as sri lanka captain in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply