عظیم فٹبالرمیرا ڈونا سابق کرکٹ کپتان سوربھ گنگولی کی فٹبال ٹیم کے خلاف چیریٹی میچ کھیلیں گے

کلکتہ: ارجنٹائن کے عظیم فٹ بالر ڈیگو میراڈوناشہر نشاط میں ہونے والے فیفا انڈر 17عالمی کپ کے فائنل میچ سے ایک مہینے قبل 18-19ستمبر کو کلکتہ کے دورہ پر آرہے ہیں۔ 1986میں عالمی کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی میراڈونا کا 2008کے بعد کلکتہ کا دوسرا دورہ ہے۔2008میں میرا ڈوناکے کا کلکتہ آمد پر ان کے شیدائیوں اور مداحوں نے شاندار خیر مقدم کیا تھا۔ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آج صبح 56سالہ عظیم فٹ بالر نے کہا کہ وہ 10سال بعد کلکتہ دورہ کیلئے پرجوش ہیں۔ میرا ڈونا نے کہا کہ کلکتہ دورہ میرے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔کلکتہ کی سرزمین بہت خاصہے۔میرے لیے کلکتہ دورہ کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔یہاں کے شیدائی بہت ہی پرجوش اور بہت ہی اچھے ہیں۔
ہندوستان فٹ بال شیدائیوں کا پرجوش ملک ہے۔میں نئی نسل میں فٹ بال کے کھیل میں ان کی دلچسپی او ر دیوانگی پیدا کرنے کا خواہش مندہوں اور کیوں کہ فٹ بال بہت ہی خوبصور ت کھیل ہے۔ میرا ڈدونا کلکتہ کے دو روزہ دورے کے دوران 19ستمبر کوسابق کرکٹ ٹیم کے کپتان سوربھ گنگولی کی ٹیم کے خلاف چیریٹی میچ کھیلیں گے۔19ستمبر درگا پوجا کے تہوار کا مہالایا ہے۔ میرا ڈونا کے دورے کا اہتمام کرنے والے اور موکش اسپورٹنس وینچر کے بانی ستادرو دتہ نے کہا کہ یہ میچ ” اتحاد“ کیلئے ہوگا۔اس میچ میں گیارہ گھلاڑی نہیں ہوں گے۔میں اس بات کو یقینی بناؤں گاکہ میراڈونا ہی توجہ کا مرکز رہیں۔گنگولی کی طرف سے کئی اہم شخصیات ٹیم میں ہوں گے۔
ہم نے جگہ کو فائنل کرلیا ہے۔ میراڈونا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔دتہ نے کہا کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھوں میرا ڈونا کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیت میں اضافہ کیلئے فٹ بال ورک شاپ کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ میراڈونا کو ”امی بنگالی دیکھی سواپنو“ جو بنگال کے مشہور شخصیات کی تنظیم ہے استقبالیہ دے گی۔ میراڈونا کے اس دورے کو دھولائی والا جو ایپ پر مبنی لانڈری سروس ہے اسپانسر کررہی ہے۔میراڈونا دھولائی والاکے جگہ کا افتتاح کریں گے۔میرا ڈونا کے وکیل ڈاکٹر ماتیاس مورلا نے کہا کہ ہم اس ستارو دتہ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس دورے کا انتظام کیا ہے اور پوجا کے موسم میں میرا ڈونا کا یہ دورہ ایک یادگار دورہ ثابت ہوگا۔

Title: maradona to visit kolkata for two day trip in september | In Category: کھیل  ( sports )
Tags: ,

Leave a Reply