ہندوستان پاکستان کو 3-1سے شکست دے کر ساف فٹبال کے فائنل میں داخل

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالخلافہ ڈھاکہ میں کھیلے گئے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن چمپین شپ (ساف) کے دوسرے سیمی فائنل میں ہندوستان نے روایتی حریف پاکستان کو 3-1سے شکست دے کر فائنل میں شاہانہ انداز سے داخلہ حاصل کر لیا۔

دوسرے ہاف میں انڈین سوپر لیگ میں گوا کی طرف سے کھیلنے والے فارورڈ من ویر سنگھ نے دو اور سمیت پاسی نے ایک گول کر کے دفاعی چمپین ہندوستان کو فائنل میں پہنچا دیا جہاں ہفتہ کے روز اس کا مقابلہ مالدیپ سے ہوگا۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہیں کر سکی تھیں۔

دوسرے ہاف میں من ویر سنگھ نے49ویں منٹ میں پہلا گول کر کے ہندوستان کو1-0کی برتری دلائی۔20منٹ بعد من ویر نے ہی دوسرا گول کر کے پاکستانی ٹیم کے خیمہ میں کھلبلی مچادی۔ ابھی ان دو گولوں کے صدمہ سے پاکستان باہر آبھی نہیں سکا تھا کہ 83ویں منٹ میں پاسی نے گول کر پاکستان پر شکست کی مہر ثبت کر دی۔

پاکستان کی طرف سے میچ ختم ہونے سے محض دو منٹ قبل فارورڈ حسن بشیر نے گول کر کے جیت کے فرق کو کچھ کم کر دیا۔اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں مالدیپ نے نیپال کو3-0سے شکست دے کر فائنل میں داخلہ پایا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manvir singh scores brace as india beat pakistan 3 1 to enter saff cup final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply