چمپینز ٹرافی کے لیے ٹیم انڈیا میں منیش پانڈے اور محمد شامی کی واپسی، ہربھجن سنگھ کو نہیں لیاگیا

نئی دہلی: فاسٹ بولر محمد شامی کو2015کے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے بعد پہلی بار ون ڈے میچوں کی ٹیم میں واپسی کا اس وقت موقع مل گیا جب سلیکٹروں نے ان پر بھرپور اعتماد ظاہر کرتے ہوئے یکم جون سے انگلستان میں ہونے والی چمپینز ٹرافی کے لیے ٹیم انڈیا میںشامل کر لیا۔لیکن آئی پی ایل میں زبردست بیٹنگ اور بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے بالترتیب گوتم گمبھیر، سریش رینااور ہربھجن سنگھ کو ٹیم میں منتخب نہیں کیا۔جبکہ آئی پی ایل میں متواتر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود وراٹ کوہلی کی ٹیم میں جگہ ہی نہیں بلکہ کپتانی بھی برقرار رکھی گئی۔
آسٹریلیاکے خلاف ٹیسٹ ڈیبو کرتے ہوئے چار وکٹ اور آئی پی ایل میں اب تک 9وکٹ لینے والے چائنا مین بولر کلدیپ یادو اوررنجی سیزن میں 81کی اوسط سے 107کے اسٹرائیک ریٹ سے972رنز نانے والے رشبھ پنت کو اگرچہ ٹیم میں شامل نہیں کای گیا لیکن ان دونوں کو دنیش کارتک، سریش رینا اور شردل ٹھاکر کی طرح اسٹینڈ بائی کے طور پر رکھا گیا ہے۔ فی الحال یہ اسٹینڈ بائی کھلاڑی بنگلور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرتے رہیں گے۔ٹیم میں مہندر سنگھ دھونی واحد وکٹ کیپر ہیں۔ ہندوستان چمہپینز ٹرافی کا آغاز 4جون کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گا۔
ٹیم اس طرح ہے:وراٹ کوہلی(کپتان)۔ روہت شرما، شیکھر دھون،یوراج سنگھ، اجنکیا رہانے،منیش پانڈے، کیدا رجادھو، ایم ایس دھونی، ہاردیک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، آر اشون، بھونیشور کمار، جسپریت بمراہ، امیش یادو اور محمد شامی۔

Title: manish pandey named in indias champions trophy squad shami recalled | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply