مندیپ اورچہل کی شاندار کارکردگی سے ہندوستان ‘اے’ نے4 ملکی سریزجیتی

میکائی: (یو این آئی) افتتاحیبلے باز مندیپ سنگھ کی 95 رنز کی شاندار اننگز اور لیگ اسپنریجویندر چہل کی تباہ کن گیند بازی سے، جس میں انہوں نے 34رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہندستان ‘اے’ نے اتوار ک کے روز یہاں آسٹریلیا ‘اے’ کو 57 رنز سے شکست دے کر چار ٹیموں کی ون ڈے سیریز جیت لی۔
ہندستان اے نے مقررہ 50 اوور میں چار وکٹ پر 266 رن کا مضبوط اسکور بنایا۔اس کے جواب میں آسٹریلیا اے کی ٹیم 44.5 اوور میں 209 رن پر آؤٹ ہوگئی۔ہندستان کی اننگز میں 108 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے 95 رنز بنانے والے مندیپ کو ‘مین آف دی میچ’ قرار دیا گیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد ہندستان اے نے بڑا مایوس کن آغاز کیا۔اوپنر کرو نا نائر محض ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ لیکن مندیپ اور شریاس ایئر نے دوسرے وکٹ کے لئے 81 رن کی ساجھےداری کی۔
ایئر نے 64 گیندوں پر 41 رن پر تین چوکے لگائے۔مندیپ نے پھر کپتان منیش پانڈے (61) کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 87 رن جوڑے۔ سنچری کی طرف بڑھ رہے 24 سالہ مندیپ جب سنچری سے محض پانچ رن دور تھے کہ تبھی وہ مارکس ا سٹاینس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔سنچری سے محروم رہ جانےسے مایوس مندیپ پویلین کی طرف لوٹ چلے لیکن ا س وقت تک وہ ہندستان کو ایک مضبوط اسکور کی بنیاد فراہم کر چکے تھے۔پانڈے نے کیدار جادھو کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 69 رن جوڑے۔پانڈے نے 71 گیندوں پر دو چوکے کی مدد سے محتاط 61 رنز بنائے۔پانڈے کا وکٹ گرنے کے بعد جادھو اور اکشر پٹیل ٹیم کے اسکور کو 266 تک لے گئے۔
جادھو نے 33 گیندوں پر 25 رنز کی اننگز میں ایک چوکا اورپٹیل نے 17 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔ دونوں ہی بلے باز غیر مفتوح واپس آئے۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہند کے مقابلہآسٹریلای نے عمدہ اور اطمیان بخش آغاز کیا لیکن جس وقت ٹیم ہدف سے صرف84رنز دور تھی چہل نے اپنی تباہ کن بولنگ سے آسٹریلیائی خیمہ میں ایسی کھلبلی مچائی کہ آسٹریلیا سنبھل نہیں سکا۔
کیمرون بین کرافٹ (34)، کرٹس پیٹرسن (19)، نک میڈنسن (31)، کپتان پیٹرہیندس کمب (43) اور ایلیکس راس (34) کی مفید اننگز سے آسٹریلیا اے نے ایک وقت چار وکٹ پر 183 رنز بنا لئے تھے۔ لیکن اس کے بعد چہل نے قہر برپاکیا اور آخری چھ میں سے چار وکٹ نکال کر میزبان اننگز کو 209 رن پر محدود کر دیا۔ آسٹریلیا اے نے اپنے آخری چھ وکٹ 26 رن جوڑ کر گنوا دیے۔چہل نے 8.5 اوور میں 34 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔کرو نانائر نے چھ اوور میں 29 رن پر دو وکٹ، پٹیل نے آٹھ اوور میں 33 رن پر دو وکٹ اور دھول کلکرنی نے سات اوور میں 22 رن پر دو وکٹ لئے۔ مختصر اسکور: ہندستان اے۔50 اوور میں چار وکٹ پر 266 آسٹریلیا اے۔44.5 اوور میں 209۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Mandeep chahal help india a clinch series in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply