مانچسٹر یونائیٹڈ انگلش فٹبال لیگ چمپین بن گیا

لندن: سویڈن کے اسٹار فٹبالر زلاتان ابراہیمووچ کی شاندار دو گولوں کی بدولت انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے ساؤتھمپٹن کو 2۔3 سے شکست دے کر پانچویں بار انگلش فٹ بال لیگ کا خطاب جیت لیا۔
اتوار کو یہاں ویمبلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خطابی مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کے 19 ویں منٹ میں ابرا?مووچ کی شاندار گول کی بدولت اپنی ٹیم کو میچ میں 0۔1 سے سبقت دلا دی۔
ابراہمووچ کے گول کے 19 منٹ بعد دوبارہ مانچسٹر یونائیٹڈ نے جارحانہ حملہ کرتے ہوئے 38 ویں منٹ میں 24 سالہ جی سی لگارڈ نے ایک اور گول داغ کر مانچسٹر یونائیٹڈ کو مقابلے میں 0۔2 سے آگے کر دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Manchester united beat southampton to win league cup in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply