مانچسٹر سٹی نے لگاتار14واں میچ جیت کر ریکارڈ بک میںنام درج کرایا

اولڈ ٹریفورڈ: یہاں مانچسٹر سٹی نے پریمئیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2-1سے شکست دے کر اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کرا لیا۔ مانچسٹر سٹی رواں سیزن میں تسلسل سے14میچز جیتنے والا پہلا فٹبال کلب ہے۔
اس نے 2002کے سیزن میں آرسنل کے لگاتار14میچ جیتنے کا ریکارڈ برابر کیا ہے۔ مانچسٹر سٹی کو میچ کے 43ویں منٹ میں اس وقت سبقت حاصل ہوئی جب کیوین ڈی بریون کے کارنر پر ڈیوڈ سلوا نے گول پوسٹ کے بہت قریب سے گول کر دیا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کو پہلے ہاف کے اسٹاپیج ٹائم میں اس وقت گول برابر کرنے کا موقع مل گیا جب سٹی کے دفاعی کھلاڑی فیبیا ڈیلف گیند کلئیر کرنے میں چوک گئے اور مارکوس رشفورڈ نے اس سیزن کا پنا نواں گول کر دیا۔
لیکن54ویں منٹ میں سلوا کی فری کک کو یونائیٹڈ کے گول کیپر نے کلئیر کرنے کے بجائے گھبراہٹ میں اپنی ٹیم کے کرس اسمالنگ کو گیند واپس کرنا چاہی لیکن گیند ارجنٹینائی دفاعی کھلاڑی اوٹا مینڈی کی جانب گئی جس نے اسے گول پوسٹ میں پہنچانے میں کوئی غلطی نہیںکی۔

Title: manchester city beat manchester united 2 1 to remain unbeaten in premier league | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply