ویسٹ بروم کی مانچسٹر یونائیٹڈ پر شاندار جیت سے مانچسٹر سٹی کا پریمیئر لیگ چیمپین شپ کے اعزاز پر قبضہ

لندن: مانچسٹر یونائیٹڈ کی ویسٹ بروم کے خلاف اہم ترین میچ 1-0سے ہارتے ہی مانچسٹر سٹی کی پریمیر لیگ چیپئینز کے طور پر تاجپوشی ہو گئی۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ مانچسٹر سٹی کے کوچ پیپ گوارڈیولہ نے پہلا انگلش اعزاز جیت لیا۔
مانچسٹر سٹی سنیچر کو ہی ٹوٹنہام میں3-1سے جیت کر اعزاز جیتنے کی دہلیز تک پہنچ چکی تھی۔اور24گھنٹے ہی بعد اولڈ ٹریفورڈ میں ویسٹ بروم کے فارورڈ جے روڈرگس نے73ویں منٹ میں سر کی جنبش سے گول کر کے مانچسٹر سٹی کو اعزاز تک پہنچا دیا۔
مانسٹر سٹی نے جیت کی خوشیاں مناتے ہوئے ٹوئیٹ کیا”چمپینز!جو محسوس کررہا ہوں بیان سے باہر ہے! بہت خوشی ہو رہی ہے کہ اپنے مداحوں کے ساتھ ایک اور ٹرافی کی خوشیاں منا رہا ہوں“۔
گذشتہ ہفتہ یونائیٹڈ نے اتحاد اسٹیڈیم میں اپنے زبردست حریف سے دو گول پیچھے رہنے کے باوجود زبردست واپسی کرتے ہوئے میچ3-2سے جیت کر مانچسٹر سٹی کے اعزاز جیتنے کے امکان پر کاری ضرب لگائی تھی۔لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ کاسب سے کمزور ٹیم ایلبیون کے خلاف ناقص مظاہرہ ایک بار پھر مانچسٹر سٹی کے لیے تقویت بخش ثابت ہوا۔ویسٹ بروم کے مداحوں نے میچ جیتتے ہی نعرے لگائے”مانچسٹر سٹی ہم نے یہ میچ تمہارے لیے جیتا ہے“۔
جبکہ دوسری جان بیونائیٹڈ کے مداح سٹی کو تھالی میں اعزاز سجا کر دینے پر آپے سے باہر تھے اور زبردست جھنجلاہٹ کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man city crowned champions as united crash to west brom in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply