فاسٹ بولر لیستھ ملنگا پاکستان کے خلاف ون ڈے میچوں کی سیریز سے باہر

کولمبو: (یو این آئی) سری لنکا نے آئندہ ہفتے پاکستان کے خلاف ہونے والی پانچ میچوں کی یک روزہ بین الاقوامی سیریز سے اپنے تجربہ کار تیز گیند باز لست ملنگا کو باہر کر دیا ہے جس کے بعد 2019 کے ورلڈ کپ ٹیم میں ان کی شمولیت بھی مشکوک ہو گئی ہے۔ ملنگا نے جون میں کھیلی چمپینس ٹرافی سے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی ہے۔ 34 سالہ تیز گیندباز کی واپسی بہت زیادہ متاثر کن نہیں رہی اور انہوں نے 13 یک روزہ میچوں میں صرف دس وکٹیں ہی حاصل کیں تھیں۔
وہ اپنے گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ملنگا نے اپنے کیریئر میں اب تک 204 میچوں میں 301 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ گذشتہ ماہ سری لنکا کو گھریلو سیریز میں ہندستان کے ہاتھوں5۔0 سے ون ڈے سیریز میں شکست جھیلنی پڑی تھی اور اب پاکستان کے خلاف اس کی ٹیم میں ملنگا کے ساتھ سابق کپتان انجیلو میتھیوز بھی موجود نہیں ہوں گے جو پنڈلی کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 13 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز ہوگی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malinga dropped for pakistan odis in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply