لیستھ ملنگاآسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سریز کے لیے سری لنکا کے کپتان مقرر

کولمبو: ممتاز فاسٹ بولر لیستھ ملنگا آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں سری لنکا کی قیادت کریں گے۔ اسی کے ساتھ پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں میں وائٹ واش کرنے والی نوجوان اور ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے بھی کچھ کھلاڑیوں کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ملنگا کے علاوہ کشال پریرا، کشال مینڈس اور نیروشان ڈیکویلا ہی واحد سینیئرکھلاڑی ہیں جنہیں16رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔سری لنکا نے سلامتی کے خدشات کے پیش نظر کافی ہاں نہ کے بعد ایک دوسرے درجہ کی ٹیم کو خانہ پری کے لیے بھیج دیا تھا جو تین ون ڈے میچوںکی سریز تو ضرور2-0سے ہار گئی لیکن تین ٹی ٹونٹی میچوں میں اس نے پاکستان کو 0-3سے واش آو¿ٹ کرکے پاکستان کے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے کرکٹ شوقینوں کو ششدر کر دیا۔2009میں سری لناک کی ٹیم بس پر دہشت گردانہ حملے کے بعد سے، جس میں8راہگیر ہلاک اور کچھ کھلاڑی زخمی ہوئے تھے، سری لنکا کی کسی قومی کرکٹ ٹیم کا یہ پہلا طویل دورہ تھا۔ آسٹریلای کے خلاف سریز کا پہلا میچ 27اکتوبر کو ایڈیلیڈ اوو ل میں، دوسرا 30اکتوبر کو برسبن کے گبا میدان پر اور تیسرا اور آخری یکم نومبر کا ملبورن میں ایم سی جی گراو¿نڈ پر کھیلا جائے گا۔ٹیم اس طرح ہے:لیستھ ملنگا(کپتان)، کشال پریرا، کشال مینڈس، دھنوشکا گونا تھیلاکا، قویشک فرنانڈو، نیروشان ڈیکووالا، داسون شوناکا، شیہان جے سوریہ،بھنوکاراجہ پکسا، اوشادو فرنانڈو، ونندو ہسرنگا، لکشن سنڈاکن، نوان پردیپ، لہیر کمارا ، ایسورو اوڈانا اور کسون رجیٹھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malinga back to lead sri lanka in australia t20s in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.