شعیب ملک کی سنچری کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے تین میچوںکی سریز 2-1سے جیت لی

گیانا : شعیب ملک کی شاندار غیر مفتوح سنچری اننگز، محمد حفیظ کی عمدہ ہاف سنچری اور ان دونوں کے درمیان چوتھے وکٹ کے لیے 113رنزکی رفاقت کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے234کا ہدف43.1اووروں میں پورا کر کے تین ون ڈے میچوں کی سریز 2-1سے جیت لی۔ منگل کو کھیلے گئے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نو وکٹ پر 233 رنز کا ایک معقول اسکورکیا جسے پاکستان نے 43.1 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ اگرچہ پاکستان نے تعاقب کا بڑا مایوس کن آغاز کیا اور محض 36 رنز پر اس کے تین چوٹی کے بلے باز آؤٹ ہو گئے لیکن ملک اور حفیظ نے اپنا تمام تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے وکٹ محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ہدف کی جانب بھی پیشرفت جاری رکھی اور سنچری شراکتکرکے ٹیم کو ہدف تک جانے کی راہ پر ڈال دیا۔ ملک نے 111 گیندوں میں 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رن بنائے۔
ملک کے ون ڈے کیریئر کی یہ نویں سنچری تھی۔ ملک کو اس شاندار کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کے ساتھ ساتھ مین آف دی سیریزسے بھی نوازا گیا۔ ملک نے پہلے حفیظ کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 113 رن اور پھر کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد (ناٹ آوٹ 24) کے ساتھ پانچویں و?ٹ کیلئے 87 رنوں کی ناٹ آووٹ ساجھےداری کی۔حفیظ نے 86 گیندوں میں آٹھ چوکے اور دو چھکے لگاکر شاندار 81 رن بنائے۔حفیظ کی یہ 31 ویں ون ڈے نصف سنچری تھی۔
سرفراز نے 26 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے 24 رن بنائے۔ گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے بابر اعظم نے 16 رن بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریئل کو 60 رن پر دو وکٹ اور جیسن ہولڈر اور ایشلے نرش کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوئی۔ اس سے پہلے شائی ہوپ(71) اور جیسن محمد (59) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز نے نو وکٹ پر 233 رنز بنائے۔ ہوپ نے 112 گیندوں میں ایک چوکا اور دو چھکے لگاکر 71 رن بنائے۔ ون ڈے میچوں میں ان کی یہ پہلی نصف سنچری تھی۔محمد نے 64 گیندوں میں پانچ چوکے اور دو چھکوں کی بدولت 59 رن بنائے۔ ان کی یہ چوتھی ون ڈے نصف سنچری تھی۔ ہوپ اور محمد نے چوتھے وکٹ کے لئے 101 رن کی سنچری شراکت کرکے ویسٹ انڈیز کو 233 تک پہنچا دیا۔ کیرون پاول نے 23، والٹن نے 19 اور ایون لیوس نے 16 رن جوڑے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، جنید خان اور شاداب خان کو دو دو وکٹ ملے جبکہ حسن علی اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maliks hundred carries pakistan to series victory in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply