پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف ٹونٹی ٹونٹی سریز 2-0سے جیت لی

ایڈن برگ: آل راؤنڈر فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ اور زبردست فیلڈنگ کی مدد سے پاکستان نے آئر لینڈ کو دوسرے میچ میں بھی84رنز سے شکست دے کر دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سریز 2-0سے جیت لی۔

پاکستان کے اسکور6وکٹ پر166رنز کے تعاقب یں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 14.4اووروں میں 82رنز پر ہی سمٹ گئی۔فہیم اشرف نے 2.4اوورز میںصرف5رنز کے عوض3وکٹ لیے۔ جبکہ فیلڈروں نے بھی اپنی ذمہ داری بحسن و خوبی نبھاتے ہوئے 3رن آؤٹ کر کے بولروں کے لیے مزید آسانیاں پیدا کر دیں۔

عثمان خان نے دو اور محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ لی۔پاکستانی بولروں اور فیلڈروں کے خلاف آئرش بلے باز کچھ ایسی بوکھلاہٹ میں مبتلا تھے کہ اس کے8بلے باز ڈبل فیگر میں پہنچنے سے پہلے ہی پولین لوٹ گئے۔میک لیوڈ25رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بیرنگٹن نے20اور سفیان شریف نے 10رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان نے شعیب ملک کی22گیندوں کی اننگز میں ایک چوکے اور5چھکوں کی مدد سے49اور فخر زماں کی25گیندوںپر6چوکوں کے ساتھ 33رنز کے بدولت مقررہ20اووروں میں6وکٹ پر166رنز بنائے۔آئر لینڈ کی طرف سے ایم اے لیسک 3وکٹ لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔سولے نے دو اور واٹ نے ایک وکٹ لی۔عثمان خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malik usman lead scotland rout of 84 runs in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment