منیش کی سنچری کے باوجود انڈیا اے ایک رن سے ہار گئی

میککے: (یو این آئی) کپتان منیش پانڈے (110) اور سنجو سیمسن (87) کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 157 رنز کی مضبوط شراکت کے باوجود ہندستان اے آسٹریلیا اے کے خلاف ایک رن سے ہار گیا۔ہندستان اے نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کی ٹیم کو بلے بازی کا موقع دیا تھا جس نے کرٹس پیٹرسن کے 115 اور نک میڈنسن 118 کے سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوور میں چھ وکٹ پر 322 رن کا ایک بڑا اسکور بنایا۔
تاہم بڑے ہدف کے باوجود ہندستانی بلے بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہدف کے اتنے قریب پہچ گئے کہ صرف ایک قدم بڑھانے کی ضرورت تھی اور منزل قدموں تلے ہوتی لیکن وہ مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹ پر 321 رن ہی بنا سکی اور ایک رن سے ہار گئی۔اس جیت سے آسٹریلوی ٹیم کو چار پوائنٹس ملے اور اس نے پوائنٹ ٹیبل میں سرفہرست پہنچ کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔ ہندستانی ٹیم پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہے۔ہندستان اے کی جانب سے مندیپ سنگھ نے 56، پانڈے نے 110 اور سنجو نے 87 رنز بنائے۔
ہندستانی کپتان نے 91 گیندوں میں 10 چوکے اور تین چھکے لگائے جبکہ سنجو نے 74 گیندوں میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔آسٹریلیا اے کی جانب سے ڈینیل واریل نے 57 رن پر دو وکٹ، کیمرون بیاس نے 72 رنز پر وکٹ لیے۔کین رچرڈسن اور مارکس اسٹونس نے ایک ایک وکٹ لیا۔ اس سے پہلے آسٹریلیا اے کی جانب سے نک نے اپنی پہلی سنچری بناتے ہوئے 117 گیندوں میں نو چوکے اور چار چھکے لگا کر 118 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ان کے ساتھ اوپنر کرٹس نے 123 گیندوں میں 16 چوکے لگا کر 115 رنز بنائے۔
دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 230 رن کی ڈبل سنچری شراکت کرکے پہلے فیلڈنگ کرنے کے ہندوستانی فیصلے کو غلط ثابت کر دیا۔ہندستان اے کی جانب سے شاردل ٹھاکر 50 رن پر دو وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔جے دیو انادکٹ، ہردک پانڈیا اور ورون آرون نے ایک ایک وکٹ لیا۔جینت یادو 56 رنز دے کر کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔اب ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ملکی ٹورنامنٹ کا فائنل4ستمبر کو اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Maddinson patterson push australia a into quadrangular final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply