لیون اور کمنز کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے آسٹریلیا نے انگلینڈ کو251رنز سے ہرایا

برمنگھم: آف اسپنر لاتھن لیون اور فاسٹ بولرپیٹ کمنز کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے آسٹریلیا نے انگلینڈ کو251رنز سے شکست دے کر 5ٹسٹ میچوں کی ایشز سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔مین آف دی میچ اسٹیو اسمتھ کی دوسری اننگز میں بھی شاندار سنچری کی بدولت سات وکٹ پر 487رنز پر اننگز ڈکلیئر کر کے انگلینڈ کو398رنز کا ٹارگٹ دینے کے بعد اپنے فاسٹ و اسپن اٹیک کی مدد سے 52.3اووروں میں محض146رنز پر ڈھیر کر دیا۔

اننگز کے 10ویں اوور سے کمنز اور لیون نے ایسی تباہی مچانا شروع کی کہ ابھی انگلینڈ 100رنز بھی نہیں بنا سکا تھا کہ اس کے چوٹی کے سات بلے باز بشمول خطرناک آل راؤنڈبین اسٹوک آؤٹ ہو چکے تھے۔

ووکس نے 54گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے37رنز بناکر 100کا ہندسہ پار کرا کے چند روز قبل ہی ون ڈے میچز کی عالمی چمپین بننے والی ٹیم کی کچھ لاج بچا لی لیکن ٹیم150کا ہندسہ پھر بھی نہ چھو سکی کیونکہ ابھی وہ منزل سے کوسوں دورتھا کہ کرس ووکس بھی داغ مفارقت دے گئے ۔

اور انگلینڈ کے گلے میں251رنز کی شکست کا ہار پڑ گیا۔انگلینڈ کی طرف سے ووکس کے علاوہ جیسن رائے اور کپتان جو روٹ ہی 28-28رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لیون نے 6وکٹ لیے جبکہ کمنز کو چار وکٹ ملے۔ اس سے قبل 90رنز کے خسارے سے دورسری اننگز شروع کرنے والے آسٹریلیا نے7وکٹ پر487رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔

اسمتھ نے 207گیندوں پر 14چوکوں کی مدد سے142اور میتھیو ویڈ نے 143گیندوں پر 17چوکوں کے ساتھ110رنز بنائے۔ پیٹنسن نے 48گیندیں کھیلیں اور2چوکوں اور چار چھکوں کے ساتھ47،عثمان خواجہ نے48گیندوںپر 6چوکوں کی مدد سے40کپتان ٹم پین نے 44گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 اور کمنز نے 33گیندوں پر 26رنز بنائے اور دو چوکے لگائے۔

انگلینڈ کی طرف سے اسٹوکس نے تین وکٹ لیے جبکہ معین علی کو دو اور براڈ اور ووکس کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lyon and cummins complete crushing victory for ashes lead in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.