لیفٹننٹ کرنل ایم ایس دھونی آرمی پبلک اسکول کے طلباسے ملنے سری نگر پہنچے

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی جموں و کشمیر کے سرمائی دارالخلافہ سری نگر پہنچے اور وہاںآرمی پبلک اسکول کے بچوں سے ملاقات کی۔دھونی پہلی بار کشمیر نہیں آئے ہیں۔
اس سے قبل 2102میں بھی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان سری نگر میں ہندوستانی فوجیوں سے ملاقات کے بعد سیاچن گلیشئیرپر فوج کے بنیادی کیمپ کا دورہ کر چکے ہیں۔
دھونی نے، جو اعزازی لیفٹننٹ کرنل کے عہدے پر فائز ہیں، لیفٹننٹ کرنل اسٹار سے آراستہ فوجی ودی میںملبوس تھے، سری نگر میں ان سے ملاقات کے لیے بیتاب بچوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ دھونی نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے لیکن ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ میں آج بھی وہ ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی جارحانہ بلے بازی سے دھوم مچائے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lt colonel ms dhoni interacts with students in srinagar in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply