ہند نیوزی لینڈ سریز جاری رہے گی بورڈ کے کھاتے منجمد کرنے نہیں کہا: لوڈھا کمیٹی

نئی دہلی:ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کرکٹ سریز کو رد کرنے کی خبروں کے درمیان لوڈھا کمیٹی نے آج واضح کیا کہ اس نے بینکوں کو بورڈ کے کھاتے منجمدکرنے کے احکامات نہیں دئے ہیں اور موجودہ میچ بھی کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رہ سکتے ہیں۔ کمیٹی کے چےئرمین جسٹس آر ایم لودھا نے کہا کہ انہوں نے بینکوں سے بی سی سی آئی کو ان کے روز کے کام کے لئے ادائیگی روکنے کا حکم نہیں دیا صرف ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنوں کو بڑی ادائیگی نہ کرنے کہا ہے۔
جسٹس لودھا نے کہا کہ روزمرہ کے کام کاج کے لئے ضروری ادائیگی اور پہلے کی ہی طرح کرکٹ میچوں کا انعقاد جاری رہنا چاہئے۔ اس سے ایک ایک دن قبل لوڈھا کمیٹی کی طر ف سے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے بینکوں سے بی سی سی آئی کو ادائیگی روکنے کے لئے کہا ہے۔ اس کے بعدناراض بی سی سی آئی کی طرف سے خبر آئی کہ ا س صورت میں وہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان موجودہ سریز کو ہی رد کردیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ٹیسٹ سریز کا ایک میچ باقی ہے اورپانچ ون ڈے میچوں کی سریز بھی ابھیہونیہے۔
لوڈھا کمیٹی کے سکریٹری گوپال شنکر نارائنن نے کہا کہ بینکوں کو دی گئی ہدایت صرف دو خصوصی ادائیگی تک ہی محدود تھی اور انہوں نے موجودہ نیوزی لینڈ سریز یامستقبل میں دیگر کسی میچ کو منعقد کرنے سے روکنے جیسی کوئی دھمکی نہیں دی ہے۔ شنکر نارائنن نے کہا کہ کمیٹی کی تشویش صرف ان دو بڑی ادائیگیوں کے سلسلے میں تھی کیوں کہ وہ نہیں چاہتی کہ راتوں رات اتنی بڑی ادائیگی بی سی سی آئی کے اکاونٹ سے کر دی جائیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lodha committee tells yes bank not to freeze bcci accounts in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply