لیور پول اے ایس روما کو ہرا کر یورپی چمپینز لیگ کے فائنل میں داخل

روم: لیور پول اسٹیڈیو اولمپیکومیں اے ایس روما کو 4-2سے شکست دے کر اس کے خلاف مجموعی طور پر 7-6کی سبقت کے ساتھ چیمپئینز لیگ کے فائنل میں داخل ہو گئی۔ پانچ بار کی یورپی چمپین کو، جو 26مئی کو رئیل میڈرڈ کے خلاف فائنل کھیلے گی ،دوسرے ہاف میں اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب اٹلی کی طرف سے مڈ فیلڈر راجا نائین غولن عرف النینجا نے آخر لمحات میں گول کر دیا۔ دوسرا گول اسٹاپج ٹائم دیے جانے کے دوران ہوا ۔اور اگر اسی فارم میں رہتے ہوئے غولن یا کوئی کھلاڑی تیسرا گول کر دیتا تو مجموعی اسکور7-7ہوجانے کے باعث میچ ایکسٹرا ٹائم میں چلا جاتا ۔لیکن لیور پول نے اپنے اعصاب مجتمع رکھے اور آخری ڈیڑھ منٹ کا وقت اٹلی والوں کو مزید کوئی کوقع دیے بغیر نکال دیا ۔لیور پول 8ویں بار چمپینز لیگ کے فائنل میں پہنچا ہے۔اور آخری بار اس نے چمپینز لیگ اعزاز2005میں جیتا تھا۔لیور پول کے رائٹ ونگرسادیو مانی نے نویں منٹ میں گول کر کے 1-0کی سبقت دلائی جسے لیور پول کے آل راو¿نڈر جیمز میلنر نے گیند کلیر کرنے کی کوشش میں اپنے ہی گول پوسٹ میں گیند ڈال کر اسکور برابر کر دیا۔لیکن اس کے بعد لیور پول نے مزید تین گول کر کے اسکور 4-1کر دیا۔جو اسٹاپج ٹائم کے عوض دیے گئے وقت میں غولن کے گول سے صرف4-2ہی ہو سکا۔

Title: liverpool hold off brave roma to reach champions league final | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply