روہت شرما اورماینک اگروال ایک ہی ٹسٹ اننگز میں سنچریاں بنانے والی افتتاحی بلے بازوں کے کلب میں شامل

وشاکھا پٹنم: جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کے پہلے ٹسٹ میں افتتاحی بلے بازوں روہت شرما اور میانک اگروال نے پہلی اننگز میں سنچریاں بنا کر ہندوستان کی ایسی8ویں افتتاحی جوڑی کا اعزاز حاصل کر لیاجس نے کسی ٹسٹ کی ایک ہی اننگز میں سنچریاں بنائی ہیں۔

یوں تو دنیا کی کئی اوپننگ جوڑی نے سنچریاں بنائیں لیکن گذشتہ 10سال سے دنیا کے کسی کرٹ ملک کی افتتاحی جوڑی نے سنچری نہیں بنائی تھی۔ آخری بار آسڑیلیا کے اوپنرز فل ہیوز اور سائمن کیٹچ نے 2009میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن ٹسٹ کی پہلی اننگز میں سنچریاں بنائی تھیں۔

اسی میچ کی دوسری اننگز میں بھی ہیوز نے سنچری بنائی تھی اور160رنز کی اننگز کھیلی تھی۔پہلی اننگز میں ہیوز نے115اور کیٹچ نے108رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل ہندوستان کی طرف سے یہ کارنامہ مرلی وجے اور سکھر دھون کی جوڑی دو بار انجام دے چکی ہے ۔اس جوڑی نے 2013میں آسٹریلیا کے خلاف موہالی ٹسٹ میں اور 2015میں بنگلہ دیش کے خلاف فتح اللہ میدان میں سنچریاں بنائی تھیں۔

موہالی میں مرلی وجے نے 153اور دھون نے187رنز اور فتح اللہ میں وجے نے 150اور دھون نے 173رنز بنائے تھے۔ ہندوستان کی جانب سے ایک ہی اننگز میں افتتاحی جوڑی کے ذریعہ سنچری بنانے کا سلسلہ 1936میں وجے مرچنٹ اور مشتاق احمد پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے انگلستان کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ سے کیا تھا۔

اس میچ میں وجے مرچنٹ نے114اور مشتاق علی نے112رنز بنائے تھے اور203رنز کی پارٹنر شپ کی تھی۔ان کے علاوہ 1956میں مدراس میں نیوزی لینڈ کے خلاف وینو منکڈ(231)اور پنکج رائے(173)نے 413رنز کی پارٹنر شپ کی تھی۔

اس کے بعد ہندوستان کی طرف سے 30سال تک کوئی افتتاحی جوڑی یہ کارنامہ انجام نہیں دے سکی۔ 1986میں سنیل گواسکر (172)اور سری کانت(116)نے آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا اور پارٹنر شپ میں191رنز بنائے۔2006میں وریندر سہواگ(254)اور رہ دراوڑ (128)نے پاکستان کے خلاف لاہور ٹسٹ میں یہ کارنامہانجام دیا۔

ان دونوں کے درمیان410رنز کی پارٹنر شپ کی تھی۔اس میچ میں وہ صرف تین رن کے فرق سے وینو منکڈ اور پنکج رائے کا 413رنز کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ توڑنے سے چوک گئے۔2007میں بنگلہ دیش کے خلاف میر پور میں دنیش کارتک اور وسیم جعفر نے بالترتیب 129اور138رنز بنا ئے اور 175رنز کی پارٹنر شپ کی۔ 2009میں گوتم گمبھیر (167)اور ویرندر سہواگ (131)نے سری لنکا کے خلاف کانپور میںیہ کارنامہ انجام دیا ۔ان دونوں نے 233رنز کی پارٹنر شپ کی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: List of centuries by both openers in the same innings for india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.