دہلی ڈیر ڈیولز نے گجرات لائنز کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی

راجکوٹ: ظہیر خان کی فعال قیادت اور بولنگ وسائل کے عمدہ استعمال سے دہلی ڈیر ڈیولز نے گجرات لائنز کو 8وکٹ سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پرفی الحال دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔150رنز کے ہدف کے تعاقب میں ڈی کوک اور ریشاب پنت پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے 81گیندو ں پر115رنز کی اوپننگ پرٹنر شپ کر کے ایس مضبو ط بنیاد ڈالی کہ باقی مطلوبہ رنز سنجو سیمسن اور ڈومینی نے محض23گیندوں پر بنا کر گجرات لائنز کو سیزن کا آخری میچ جیتنے نہیں دیا۔
ڈی کوک نے 45گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے46اور پنت نے 40گیندوں پر 9چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ69رنز بنائے۔ سیمسن 13باکوں پر ایک چوکا اور ایک ہی چھکے کے ساتھ19اور ڈومینین7اکوں پر دو چوکوں کے ساتھ13رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ واپس آئے۔اس سے قبل ظہیر خان، امیت مشرا اور شہباز ندیم کی تباہ کن بولنگ کے آگے سریش رینا کے بلے باز کھل کر نہ کھیلسکے اور ان کی ٹیم مقررہ20اووروں میں 7وکٹ پر صرف149رنز ہی بنا سکی۔
وکٹ کیپر دنیش کارتک 43گیندوں پر پانچ چوکوں کے ساتھ53رنز بنا کر نمایاں رہے ۔رویندر جڈیجہ 26گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔جبکہ سریش رینا نے 20گیندوں پر 24رنز بنائے۔دہلی ی طرف سے ندیم نے دو وکٹ لیے جبکہ ظہیر خان ، محمد شامی، مورس اور امیت مشرا نے ایک ایک وکٹ لی۔پنت کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Title: lions crushed by daredevils bowlers pant | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply