میسی نے ہم وطن باٹوسٹا کے 54گول کا ریکارڈ توڑا، ارجنٹینا فائنل میں

نیو یارک:ارجنٹائنا اور بارسیلونہ کے اسٹرائکر لیونل میسی گبریل باٹوسٹا کا54گولوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے55واں گول کر کے اپنے ملک کی جانب سے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ۔
انہوں نے کوپا امریکہ میں امریکہ کے خلاف فری کک سے گول کرکے اپنے بین الاقوامی گولوں کی تعداد 55 کرلی ۔ وہ پانچ مرتبہ دنیا کے سال کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے جاچکے ہیں۔
انہوں نے ہوسٹن میں کھیلے گئے کوپا امریکہ کے سیمی فائنل میچ میں 32 ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹائنا کو 0-2 سے برتری سبقت دلادی۔ 112 ویں انٹرنیشنل میچ میں کئے گئے اس گول سے وہ گبریل باٹسٹوٹا سے آگے نکل گئے ہیں جنہوں نے دو مرتبہ عالمی چیمپئن ٹیم کے لئے 78 میچوں میں 54 گول کئے تھے۔
واضح رہے کہ ارجنٹائنا میزبان امریکہ کو4-0سے شکست دے کر کوپا امریکہ کے فائنل میں پہنچ گیاہے۔
میسی نے ریکارڈ توڑنے کے بعد کہا کہ باٹوسٹا کا ریکارڈ توڑ کر انہیں بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے اور اس کے لیے وہ اپنی ٹیم کے ساتھیوں کے شکر گذار ہیں۔

Title: lionel messi breaks record as argentina reach copa america final | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply