ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی شکست کا بدلہ لینے اترے گی ٹیم انڈیا

فلوریڈا: (یو این آئی) ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں اسی کی سرزمین پر 2۔0 سے شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیا اب تجربہ کار مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں دو ٹوئنٹی 20 میچوں کے لئے تیار ہے جہاں وہ ہفتہ کو پہلے ٹی20 میچ میں جیت درج کرنے اور ورلڈ کپ میں ملی شکست کا بدلہ لینے کے بلند ارادوں کے ساتھ اترے گی۔ ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہفتہ اور اتوار کو امریکہ کی فلوریڈا میں دو ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے لئے دونوں ٹیمیں یہاں پہنچ چکی ہیں۔
دونوں کے درمیان ریکارڈ دیکھا جائے تو اعداد و شمار میں ویسٹ انڈیز کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے لیکن ٹیسٹ سیریز کی فتح کے بعد اس وقت ہندستانی ٹیم زبردست فارم میں نظر آ رہی ہے۔ہندستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک پانچ بین الاقوامی ٹوئنٹی 20 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے تین ویسٹ انڈیز نے اور دو ہندوستان نے جیتے ہیں۔
ٹیم انڈیا اس سال اپنی زمین پر ہوئے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ممبئی میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے زخم کو بھلا نہیں سکی ہے۔ممبئی کی شکست کا بدلہ لینے کے لئے ٹیم انڈیا زخمی شیر کی طرح اس سیریز میں اترے گی۔مہندر سنگھ دھونی کی ٹیم اس سیریز میں ویسٹ انڈیز سے اس شکست کا بدلہ لینے کی نیت سے ہی اترے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lauderhill prepares for crickets big boys in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply