جے سوریہ نے وراٹ کوہلی اور ٹیم انڈیا کی زبردست تعریف کی

نئی دہلی:سری لنکا کے سابق کپتان اور جارح سلامی بلے باز سنت جے سوریہ نے ٹیم انڈیا کے ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی کی زبردستتعریف کرتے ہوئے کہا کہ بطور بلے باز اور کپتان وہ لاجواب ہیں۔ اسٹیئرس اسکول فٹ بال لیگ (ایس ایس ایف ایل) کے تیسرے سیشن کا افتتاح کرنے آئے سری لنکا کے سابق عظیم بلے کھلاڑی نے کہا کہ وراٹ نے بطور بلے باز اور کپتان عمدہ کام کیا ہے۔
اوورآل ایک کرکٹر کے طور پر انہوں نے خود کو ثابت کیا ہے اور خود کو شاندار طریقے سے نکھارا ہے۔جے سوریہ نے موجودہ ٹیم انڈیا کے بارے میں کہا، “موجودہ ہندوستانی ٹیم شاندارفارم میں ہے اور کھیل کے ہر شعبہ میں دوسری ٹیموں سے بہترین ثابت ہو رہی ہے۔
بلے بازی ہو، بولنگ ہو یا فیلڈنگ تمام شعبوں میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے. ” ایس ایس ایف ایل کے تیسرے سیشن میں دہلی اور گجرات کے 2000 اسکولوں سے 30 ہزار سے زیادہ طالبات سطح کے فٹ بال کھلاڑی حصہ لیں گے۔ جے سوریہ اس فٹ بال لیگ کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں جس میں 250 میچ کھیلے جائیں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lankan great jayasuriya lauds virat kohli and team india in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply