دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ لیگ میں للت نے ایک اوور میں چھ چھکے لگائے

نئی دہلی: اگرچہ ایک اوور میں چھ چھکے مارنا اب کوئی بہت مشکل کام نہیں رہا ہے۔ تاہم آج بھی اگر کوئی بلے باز ایسا کارنامہ انجام دیتا ہے تو اس کا خصوصی تذکرہ کیا جاتا ہے۔
دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لیگ(ڈی ڈی سی اے لیگ) کے عنوان سے ہورہی دارالحکومت کی کرکٹ میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں دو بلے بازوں نے یہ کارنامہ کر دکھایا ہے۔ اس ترتیب میں تازہ کڑی ہیں نوجوان بلے باز للت یادو ، جنہوں نے ڈی ڈی سی اے لیگ کے ایک میچ میں ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگائے۔ گذشتہ 28 مئی کو رگھوویر سنگھ ہاٹ ویدر کرکٹ ٹورنامنٹ میں مقامی بلے باز دیپک کھتری نے ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا کارنامہ کر دکھایا تھا اور انہوں نے اس میچ میں ڈبل سنچری (214) بھی بنائی تھی۔
اس کے بعد للت یادو اپنی شاندار کارکردگی سے سرخیوں میں آ گئے ہیں۔للت نے ایک اوور میں چھ چھکے اور ساتھ ہی 15 چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے 150 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کی جیت کی بنیاد ڈالی۔للت نے اپنے 150 رن میں 132 رن تو چوکوں-چھکوں سے ہی بنا دیے۔
للت کی طوفانی سنچری اور انڈین انڈر -19 کھلاڑی ہمانشو رانا (76) کی شاندار کارکردگی کے طور پر اسپورٹنگ کلب نے ڈی ڈی سی اے 20-20 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مدراس کلب کو 233 رنوں کے بھاری فرق سے شکست دے کر چار پوائنٹس حاصل کئے۔
راجدھانی کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کھیلے گئے اس میچ میں اسپورٹنگ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 305 رن کا بڑا اسکور بنایا جس کے بعد مدراس کلب کی ٹیم 18.2 اوور میں 72 کے اسکور پر آل آوٹ ہو گئی۔306 کے وسیع اسکور کے تعاقب میں 18.2 اوور میں 72 کے اسکور پر ہی ہتھیار ڈال دیے۔. ویجیئن پانچال نے سات رن دے کر تین وکٹ اور یوگیش کمار نے 22 رن دے کر تین وکٹ اپنے نام کرتے ہوئے مدراس کلب کی اننگز کو سمیٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lalit yadav score six sixes in an over in ddca league in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply