ڈومیسٹک سطح پر ون ڈے میچز نہ کرایا جاناپاکستانی ٹیم کی ناکامی کا سبب : مصباح الحق

ڈومیسٹک سطح پر ون ڈے میچز نہ کرایا جاناپاکستانی ٹیم کی ناکامی کا سبب : مصباح الحق
لاہور: ( یو این آئی )پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی ٹیم کی ناکامی کی وجہ 50 اوور کی کرکٹ ڈومیسٹک سطح پر بہت کم کھیلے جانے کو قرار دیا ہے۔
پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں گزشتہ عرصے کے دوران کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور مصباح کا کہنا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ روز بروز کم ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کرکٹر کو دس سے بیس فرسٹ کلاس میچ ملتے ہیں لیکن 50 اوورز کی کرکٹ میں اسے اسی طرح کی میچ پریکٹس نہیں ملتی میں ایک عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ ہمیں اپنے ڈومیسٹک نظام میں ون ڈے کرکٹ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا کیے بغیر کھیل بہتر نہیں ہو سکتا۔
یاد رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک پاکستانی ٹیم ایک روزہ میچوں میں تسلسل سے خراب کارکردگی کے سبب عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہے۔