پانڈیا اور روہت کی شادار کارکردگی کی مدد سے ہندوستان نے نیوی لینڈ کو7وکٹ سے ہرایا

آکلینڈ: کپتان روہت شرما کی شاندار ہاف سنچری اور رشبھ پنت کی 40رنز کی طوفانی اننگز کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 7وکٹ سے شکست دے کر تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں 1-1کی برابری پرآگیا۔

159رنزہدف کے تعاقب میں افتتاحی بلے بازوں روہت شرما اور شکھر دھون نے پہلے دس اوروں مین ہی نصف منزل طے کر لی۔

لیکن 79کے اسکور پر روہت 29بالوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے50رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ 88مجموعے پر دھون بھی 31گیندوںپر 30رنز بنا کر پویلین سدھار گئے۔ انہوں نے دو چوکے لگائے۔رشبھ پنت کا ساتھ دینے وی شنکر آئے لیکن وہ زیادہ دیر تک نہ ٹک سکے اور8گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ14رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس وقت 38گیندیں باقی بچی تھیں اور مزید41رنز درکار تھے ۔جنہیں پنت نے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کےساتھ مل کر چوتھے وکٹ کے لیے41رنز کی غیر مفتوح شراکت کر کے 40گیندوں پر ہی پورے کر لیے۔ پنت نے 28گیندوں کیاننگز میں چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ40اور دھونی نے 17گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ20رنز بنائے۔

اس سے قبل میڈیم پیسر کرنا ل پانڈیا کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو مقررہ20اووروں میں 8وکٹ پر 158پر ہی روک دیا۔گرانڈ ہوم 28گیندوںپر ایکچوکے اور چار چھکوں کی مدد سے50رنز بنا کر نمایاں رہے۔

روز ٹیلر نے 36گیندوںپر تین چوکوںکے ساتھ42اور کپتان ولیمسن نے 17گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے20رنز بنائے۔کرنال پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے 3وکٹ لیے جبکہ خلیل احمد کو دو اور بھونیشور کمار اور ہاردیک پانڈیا کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Krunal three for rohit blitz help india pull level in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment