ہندوستان نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سریز میں نا قابل شکست 2-0 کی سبقت حاصل کر لی

لاڈر ہل: ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی شکست دے کر تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سریز 2-0سے اپنے حق میں کر لی۔ ہندوستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں 5وکٹ پر 167رنز بنائے۔لیکن جب ویسٹ انڈیز ہدف کا تعاقب کر تے ہوئے16ویں اوور میں چار وکٹ پر 98رنز ہی بنا سکی تھی کہ بارش شروع ہو گئی۔

اگرچہ بارش رک گئی لیکن اسٹیڈیم میں آسمانی بجلی گرنے کے اندیشوں کے باعث کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم میں پہنچا نے کے بعد کھلے میں بیٹھے کرکٹ شوقینوں کو اسٹیڈیم سے چلے جانے کہا گیا۔چونکہ محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلیاں گرنے کا انتباہ دیا تھا اس لیے میچ روک دیا گیا اور ڈک ورتھ لوئس فارمولے کا نفاذ کیا گیا تو جس وقت ویسٹ انڈیز کی اننگز روکی گئی تو اس وقت ویسٹ انڈیز کا مجموعی اسکورمقرر کردہ ہدف سے22رنز کم تھا ۔کیونکہ اس موڑ پر اسے فاتح قرار دینے کے لیے اس کاا سکور120رنز ہونا چاہئے تھا۔ اس لیے ہندوستان کو22رنز سے فاتح قرار دیاگیا۔

جس وقت میچ ختم کیے جانے کا اعلان کیا گیا تو اس وقت کیرون پولارڈ8اور ہٹ مائر6رنز پر غیر مفتوح تھے۔ویسٹ انڈیز کی اننگز کی نمایاں بات ریکارڈو پاویل کی 34گیندوں پر54رنز کی اننگز رہی جس مین انہوں نے 6چوکے اور تین چھکے لگائے۔نکولس پورن نے19رنز بنائے اور اس کے لیے انہوں نے34گیندوںکا سامنا کیا اور صرف ایک چوکا لگایا۔

کرونال پانڈیا نے دو وکٹ لیے جبکہ بھونیشور کمار اور واشنگٹن سندر نے ایک ایک وکٹ لی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے روہت شرما کی 51گیندوں پر 6چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے67اور کپتان وراٹ کوہلی کی23گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے28رنز کی بدولت مقررہ20اوروں میں5وکٹ پر 167رنز بنائے۔ ہندوستان کی طرف سے روہت اور شکھر دھون پر مشتمل افتتاحی جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے67رنز اور روہت اور وراٹ نے دوسرے وکٹ کے لیے48رنز بنا ئے۔کرونال پانڈیا نے13گیندں پر 2چھکوں کے ساتھ20رنز بنائے۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے تھامس اور کوٹریل نے دو دو اور کیرنو پال نے ایک وکٹ لی۔

واضح ہو کہ ہندوستان نے اسی میدان میں ہفتہ کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کو چار وکٹ سے ہرا یا تھا۔ اس میچ میں انٹرنیشنل ڈیبو کرنے والے فاسٹ بولر نودیپ سینی نے تین وکٹ لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو99رنز کا ہدف دیا تھا جسے ہندوستان نے18ویں اوور کی دوسری گیند پر 8وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا تھا۔اس میچ میں بھی روہت شرما 24رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔جبکہ کوہلی اور منیش پانڈے نے19-19اور کرونال پانڈیا نے12اور رویندر جڈیجہ نے دس رنز بنائے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Krunal pandya rohit sharma take india to unassailable 2 0 lead in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.