آسٹریلیا میں ہندوستان 71سال میں پہلی بار کوئی ٹیسٹ سریز جیتنے میں کامیاب

نئی دہلی: سڈنی ٹیسٹ بارش کی نذر ہوجانے کے باعث کوئی نتیجہ برآمد نہ ہونے سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوںکی سریز2-1سے جیت کر آسٹریلیا کو ٹیسٹ سریز ہرانے کا تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ واضح ہو کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان71سالہ پرانے کرکٹ تعلقات میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین کوئی ٹیسٹ سریز ہرائی ہے۔ یوںتو سڈنی ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں7وکٹ پر622رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 300رنز پر آو¿ٹ کر کے فالو آن کھلاتے ہی ہندوستان نے سریز جیتنا یقینی بنا لیا تھا ۔اور یہ سریز وہ بآسانی 3-1سے جیت جاتا لیکن بارش نے میزبان کو زبردست شرمندگی سے بچالیا اور ہندوستان کو 3-1کی زبردست کامیابی سے محروم کر دیا۔ہند آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ سریز کا آغاز 1947-48کی اس سریز سے ہوا جس میں آسٹریلیا کو4-0سے کامیابی ملی اور اس کے بعد جب بھی ہندوستان کی کوئی ٹیم آسٹریلیا پہنچی ہر بار سریز ہار کر اور ہندوستانی کرکٹ شوقینوں کو مایوس کر کے واپس آئی۔لیکن71سال کی جدوجہد کے دوران لالہ امرناتھ ، منصور علی خان پٹوڈی،بشن سنگھ بیدی،سنیل گواسکر،کپل دیو،محمد اظہر الدین،سچن ٹنڈولکر،سوربھ گنگولی،انل کمبلے،وریندر سہواگ اور مہندر سنگھ دھونی نے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کےساتھ آسٹریلیا پر یلغار کی لیکن 71سال کے عرصہ میں ایک بار بھی آسٹریلیا سر نہ کر سکے۔حالیہ ٹیسٹ سریز شروع ہونے سے پہلے وراٹ کوہلی کے لڑکوں کے حوالے سے بھی یہی خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ ٹیم بھی اپنے پیشروو¿ں کی طرح لٹ پٹ کر ہی واپس آئے گی۔لیکن پہلےہی ٹیسٹ میںاپنی عمدہ بولنگ کی بدولت31رنز سے جیت حاصل کر کے ہندوستان نے سریز جیتنے کیجانب پیش قدمی کر دی۔ لیکن ایک ہفتہ بعد ہی دوسرا ٹیسٹ جو پرتھ میں کھیلا گیا آسٹریلیا نے 146رنز سے جیت کراسکور1-1سے برابر کردیا ۔مگر ہندوستانی کھلاڑیوں نے ہار نہیں مانی اور ملبورن میں پہلی اننگزمیں443رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کا 151کے معمولی اسکور پرآو¿ٹ کر کے جیت کے امکانات ایسے روشن کیے کہ وہ ٹیسٹ جیت کر ہی دم لیا ۔اس جیت کے ساتھ ہی سب سے پہلے تو ٹیم انڈیا نے یہ بات یقینی کر لی کہ وہ سریز ہارے گی نہیں۔سڈنی میں جب اس نے پہلی اننگز میں622رنز بنانے کے بعد آسٹریلیا کو فالو آن پر مجبور کیا تو ہر طرف صرف یہی چرچا تھاکہ اب ٹیم انڈیا کویہ سریز 3-1سے جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ لیکن اسے آسٹریلیاکی خوش قسمتی ہی کہا جائے گا کہ بارش نے اس کی مسیحائی کی اور آسٹریلیا تیسرا ٹیسٹ بھی ہار کر سریز 1-3کے فرق سے ہارنے کی خفت اٹھانے سے بچ گیا۔ پہلی اننگز میں322رنز کے خسارے کے ساتھ فالو آن کرتےہوئے آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں ابھی6رنز ہی بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جوآخری روز تک تعاقب کرتی رہی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بارڈر گواسکر ٹرافی،مین آف دی سریز ٹرافی، مین آف دی میچ ٹرافی اور تعریف و توصیف اور مبارکباد کے تمام پیغامات بھی ٹیم انڈیا کے حصے میںآئے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kohlis india script historic series win in australia in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.