کوہلی نے ٹیم انڈیا کو محفوظ اور مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا

انٹی گوا: کپتان وراٹ کوہلی نے ایک بار پھر اپنی بلے بازی کے جوہر دکھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی سریز کے پہلے ہی ٹسٹ میچ میں شاندار سنچری بنا کر نہ صرف ٹیم انڈیا کی لڑکھڑاتی اننگز کو سنبھالا بلکہ شیکھر دھون کے ساتھ تیسرے وکٹ کی رفاقت میں 105رنز بنا کر اس کو مضبوطی بھی دی۔ ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔لیکن ہری بھری پچ پر ٹیم انڈیا کے افتتاحی بلے بازوں کو رنز بنانے میں بڑی دقت محسوس ہو رہی تھی۔
اور اس دوران ویسٹ انڈیز کے سب سے تیز بالر کہے جانے والے گبریل نے مرلی وجے کو اور اس کے بعد لیگ اسپنر دیوندر بشو نے ون ڈاؤ ن بلے باز چتیشور پجارا کو آؤٹ کر کے ٹیم انڈیا کے کپتان کوہلی کے پہلے بلے بازی کے فیصلہ کو غلط ثابت کرنا شروع کر دیا۔ لیکن دہلی کے دو سورماؤں شیکھر اور وراٹ نے اپنے نام اور نام کے معنی کی لاج رکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلہ کو ہی درست ثابت نہیں کیا بلکہ نہایت محتاط بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بڑے اسکور کی جاب گامزن بھی کر دیا۔لیکن بشو اور چیز اپنی لیگ اور آف اسپن بولنگ سے دونوں کا تعاقب کرتے رہے اور آخر کار بشو 179کے مجموعی اسکور پر دھون کو ایل بی ڈبلیو شکار بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
لیکن اس وقت تک یہ جوڑی ٹیم کو ایک مضبوط بنیاد فراہم کر چکی تھی۔ دھون نے 84رنز کی شاندار انگز میں 147گیندوں کا سامنا کیا اور 9چوکے اور ایک چھکالگایا۔ دوسری انب یہی دونوں اسپنرز پھر جدوجہد میں لگ گئے اور چوتھے وکٹ کے لیے کوہلی اور رہانے کے درمیان57رنز کی پاٹنر شپ ہوئی ہی تھی کہ بشو نے رہانے کو بھی 22انفرادی اسکور پر براؤ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔رہانے نے 36گیندیں کھیلیں اور چار چوکے لگائے۔پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو کوہلی197گیندوں پر 16چوکوں کی مدد سے143رنز بنا کر ناٹ آوٹ تھے۔22رنز بنا کر اشون کریز پر ان کا ساتھ دے رہے تھے۔پہلے روز بشو 3وکٹ لے کو ویسٹ انڈیز کے کامیاب بولر رہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kohli ton gives india shot at domination in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply