وراٹ کوہلی نے ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا: یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں 206رنز کے ہدف کے تعاقب میں 111رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے سچن تندولکر کا وہ ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے 17سنچریاں بنا کر قائم کیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں کوہلی کی یہ 18ویں سنچری تھی۔
لیکن کوہلی اس لحاظ سے تندولکر سے بہت آگے ہیں کہ تندولکر نے یہ کارنامہ232اننگز کھیل کر انجام دیا جبکہ کوہلی نے ان کے مقابلہ نصف سے بھی کم یعنی صرف102اننگز کھیل کر انجام دیا۔مجموعی طور پر کوہلی کی ون ڈے میچز میں یہ 28ویں سنچری ہے ۔جن میں سے18وہ ہیںجو انہوں نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنائی ہیں۔تیسرے نمبر پر سری لنکا کے تلک رتنے دلشان ہیں جنہوں نے116 اننگز میں تعاقب کرتے ہوئے 11سنچریاں بنائیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kohli surpasses tendulkar for most centuries while chasing in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply