ہند نے محمد شامی اوروراٹ کوہلی کی مدد سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سریز 3-1سے جیت لی

جمیکا: فاسٹ بولرز محمد شامی اور امیش یادو کی مدد سے ویسٹ انڈیز کو ایک معمولی اسکور پر روکنے کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری اور دنیش کارتک کی 50رنز کی طوفانی اننگز سے ٹیم انڈیا نے پانچواںاور آخری ون ڈے میچ جیت کر ویسٹ انڈیز سے5ون ڈے میچز کی سریز 3-1سے جیت لی۔
پہلا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا تھا۔206کے تعاقب میں اگرچہ افتتاحی بلے با زکی ناکامی نے اس میچ میں بھی تعاقب نہ چھوڑا اور ابھی انہوں نے4رنز بنا کر ٹیم کا اسکور6رنز تک ہی پہنچایا تھا کہ فاسٹ بولر جوزف کا شکار ہو گئے۔لیکن ساتھی افتتاحی بلے باز اجنکیا رہانے اور کپتان وراٹ کوہلی نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بولرز پر قابو پانا شروع کیا اور اسکور کو 19اووروں میں84تک لے گئے۔ اس اسکور پر رہانے51گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے39رنز بنا کر لیگ اسپنر بشو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیے گئے۔
اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے بولرز کی ایک نہ چلی اور کوہلی اور دنیش کارتکنے تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے ہدف تک پہنچنے کے لیے مزید 122رنز اگلے18اووروں میں ہی بنا کر کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا کو ایک اور سریز جتوا دی۔کوہلی نے 155گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے111اور کارتک نے52گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے50رنز بنائے۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کیپر شائی ڈیگو ہوپ کی ہاف سنچری اور ان کے بڑے بھائی کائل انٹونیو ہوپ کی46رنز کی اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز 206رنز کا معقول اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئی۔
اس اسکور میں کپتان ہولڈر کے34بالوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کےساتھ بنے36اور پاویل کے 32بالوں پر دو چھکوں کی مدد سے بننے والے31رنز بھی شامل ہیں۔ہندوستان کی جانب سے محمد شامی نے 48رنز دے کر 4اور امیش یادو نے 53رنز کے عوض 3وکٹ لیے۔ وارٹ کوہلی کو مین آف دی میچ اور اجنکیا رہانے کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kohli savours triumph over short ball in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply