کوہلی اور پجارا کی سنچریوں سے ہندوستان ایک بڑے اسکور کی جانب بڑھتا ہوا

وشاکھاپٹنم: کپتان وراٹ کوہلی اور چتیشور پجارا کی شاندار سنچری اور ان دونوں کے درمیان تیسرئے وکٹ کے لیے226رنز کی رفاقت کی بدولت ہندوستان نے انگلستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے تک صرف4وکٹ کے نقصان پر317رنز بنا لیے۔ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن دوسرے اوور میں ہی کے راہل اور پانچویں اوور میں ساتھی افتتاحی بلے باز مرلی وجے کے آؤٹ ہونے سے ایسا محسوس ہوا کہ کپتان وراٹ کوہلی کا پہلے بیٹنگ کرنے کو فیصلہ کہیں غلط ثابت نہ ہوجائے لیکن خود کپتان نے پجارا کے ساتھ مل کر انگلستان کے فاسٹ اور اسپن کے ملے جلے اٹیک کو بری طرح پسپا کرتے ہوئے تیسرے وکٹ کے لیے ڈبل سنچری پارٹنر شپ اور خود ناقابل شکست 151رنز بنا کراپنے فیصلہ کو درست ثابت کر دیا۔
کوہلی نے 241گیندوں پر سوا درجن چوکوں کے ساتھ 151رنز بنائے ہیں اور ابھی کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ پجارا204گیندوں پر ایک درجن چوکون اور دو چھکوں کے ساتھ 119رنز بنا کر اینڈرسن کے دوسرے شکار بنے۔ مرلی وجے نے 20رنز بنائے تھے جبکہ راہل کوئی رن کیے بغیر ہی براڈ کی گیند پر اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔پجارا کے آؤٹ ہونے پر اجنکیا رہانے بھی زیادہ دیر تک نہ ٹک سکے اور صرف23رنز بنا کر اینڈرسن کیگیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔کھیل کا وقت ختم ہوا تو کوہلی کے ساتھ آر اشون ایک رن بنا کر کریز پر تھے۔ انگلستان کی طرف سے ٹیم میں واپس آنے والے فاسٹ بولر انیڈرسن 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kohli pujara tons hurt wilting england in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply