کوہلی اور جاڈھو کی شاندار سنچریوں کی مدد سے ہندوستان نے انگلستان کو 3وکٹ سے ہرایا

پنے:کپتان وراٹ کوہلی اور کیدار جاڈھو کی شاندار سنچریوں اور ان دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 200رنز کی رفاقت کی بدولت ٹیم انڈیا نے انگلستان کے 351رنز کے ٹارگٹ کو 48.1 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے تین ون ڈے میچز کی سریز میں 1-0کی سبقت حاصل کر لی۔اگرچہ ایک موقع پر جب محض63کے اسکور پر دونوں افتتاحی بلے باز کے ایل راہل اور شیکھر دھون اور مڈل آرڈر میں دو سینیئر اور تجربہ کار اور عام طور رپر فنشر سمجھے جانے والے یوراج سنگھ اور مہندر سنگھ دھونی کے آؤٹ ہوجانے سے میچ کا فیصلہ اس قدر انگلستان کے حق میں نظر آرہا تھا کہ ٹیم انڈیا کے شیدائیوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ لیکن وراٹ کوہلی نے ون ڈے میچ میں پہلی بار قیادت کرتے ہوئے ایک کپتان کی اننگز کھیلی اور 105گیندوں پر 8چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 122رنز بنا کر ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کر دیا۔
ان کے ساتھ کیڈار جاڈھو نے، جنہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا، طوفانی اننگز کھیلی اور محض76بالوں پر 12چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے120رنز بنائے۔ ہاردیک پانڈیا نے 37گیندوں پر 40رنز بنائے جس میں انہوںنے تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انگلستان کی طرف سے بال 3وکٹ لے کر کامیاب بولر رہے ۔ویلی اور اسٹوکس نے دو دو وکٹ لیے۔ اس سے قبل جے رائے،جوئے روٹ اور اسٹوکس کی ہاف سنچریوں کی مدد سے انگلستان نے مقررہ 50اووروں میں7وکٹ پر350رنز بنائے۔ رائے نے 61گیندوں پر 12چوکوں کی مدد سے73، روٹ نے چور چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ95گیندوں پر78اور اسٹوکس نے 40بالوں پر دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے62رنز بنائے۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے پانڈیا اور بومرا نے دو دو وکٹ لیے جبکہ امیش یادو اور جڈیجہ کو ایک ایک وکٹ ملی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kohli jadhav tons trump englands 350 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply