وراٹ کوہلی کی انٹرنیشنل سنچریوں کی ہاف سنچری

کولکاتا: ہندوستان نے سری لنکاکے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں کپتان وراٹ کوہلی کی سنچری اور شکھر دھون اور لوکیش راہل کی ہاف سنچریوں کی مدد سے 8وکٹ پر 352رنز پر اننگز ڈکلیر کر دی۔
کوہلی نے 89ویں اوور کی چوتھی گیند پر ایکسٹرا کور کے اوپر سے شاندار چھکے سے کولکاتا کے ایڈن گارڈ پر پہلی اور اپنے انٹرنیشنل کیریر کی 50ویں سنچری مکمل کرے ہی اننگز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ان کی سنچری مکمل ہوتے ہی کرکٹ شوقینوں سے کھچا کھچ بھرا اسٹیڈیم تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا ۔ کوہلی نے 119گیندوں پر درجن بھر چوکوں اور دو چھکوںکی مدد سے104رنز بنائے۔
پہلے50رنز 80گیندوں پر بنانے کے بعد اگلے54رنز انہوں نے صرف39گیندوں پر بنا دیے۔ غور طلب ہے کہ رواٹ کوہلی کے ون ڈے میں 32 اور ٹیسٹ میچ میں 18سنچری ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: kohli hits his 50th international century in grand style in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply