وراٹ کوہلی کاجارحانہ انداز ہی ٹیم انڈیا کو نئی بلندیوں تک لے گیا:شاہد آفریدی

سوئس آلپ(سوئزر لینڈ):سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وراٹ کوہلی کی جارحیت نے ہی ہندوستانی ٹیم کو نئی بلندیوںتک پہنچایا ہے۔سوئزر لینڈ میں سینٹ موریز آئس کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے قبل آفریدی نے میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وراٹ کوہلی جس طرح ٹیم کو آگے لے جارہے ہیں وہ قابل ذکر کارنامہ ہے۔
جارح آل راؤنڈر نے کہاکہ جارحانہ انداز اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔خود پر قابو رکھتے ہوئے جارحانہ انداز میں کھیلنا ہمیشہ سود مند ثابت ہوتا ہے۔ ہر ایک کو جارح ہونا چاہیے۔
وراٹ کے اندر یہ خوبی ہے۔ اگر کوئی مہندر سنگھ دھونی کو دیکھ تووہ بہت ٹھنڈے مزاج اور بے فکررہنے والے ہیں۔ہر ایک کی اپنی فطرت اور انداز ہوتا ہے۔وراٹ کوہلی کا ٹیم کی قیادت کرنے کا اپنا انداز ہے اور ان کا جارحانہ انداز قابل قبول ہے۔
اور اگر سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں اور اگر کپتان نوجوان کھلاڑیوں یاخراب فارم سے گذر رہے کھلاڑیوں کا ساتھ دے تو اسے بھی نہایت درجہ عزت ملے گی۔ کرکٹ میںاپنے مستقبل کے حوالے سے معلوم کیے جانے پر آفریدی نے کہا کہ اب وہ صر ف ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ پر ہی توجہ مرکوز رکھیںگے۔

Title: kohli doing a fantastic job as indian captain afridi in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply