وراٹ کوہلی نے21ویں ٹسٹ سنچری بنائی

سنچورین(جنوبی افریقہ) : ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے یہاں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز اپنے کیریر کی21ویں سنچری بنائی۔
جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے اسکور 335رنزکے جواب میں جس وقت ہندوستان کا اسکور 5وکٹ پر 205رنز تھا اور وراٹ کوہلی 99رنز پر تھے تو فاسٹ بولر اینگیڈی کے 12ویں اور اننگز کے 67ویں اوور کی پہلی گیند کومڈ وکٹ کی جانب کھیل کر سنگل لے کر نان اسٹرئیکنگ اینڈ پر پہنچے اور اپنے 100رنز مکمل ہوتے ہی ہیلمٹ اتار کر خوشی مناتے ہوئے بلے اور ہیلمٹ کے ساتھ ہاتھ ہوا میں بلند کیے ہی تھے کہ اوور تھرو کا رن لینے کے لیے ہیلمٹ ہاتھ میں ہی لیے واپس اسٹرائیکنگ اینڈکی جانب دوڑے اور دوسرا رن بھی مکمل کر کے سنچری بنانے کی خوشی کا اظہارکیا۔ کوہلی نے 146گیندوںپر 10چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kohli brings up his 21st test hundred in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply