جنوبی افریقہ کے خلاف کوہلی کی لگاتار دوسری سنچری سے ٹیم انڈیا کی لگاتار تیسری جیت

کیپ ٹاؤن : کپتان وراٹ کوہلی کی لگاتار دوسری سنچری کی مدد سے ہندوستان نے اپنی کامیابیوںکا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لگاتار تیسرا ون ڈے میچ 124رنز سے جیت کر 6میچوں کی سریز میں 3-0کی سبقت حاصل کر کے سریز ہارنے کے امکانات معدوم اور جیتنے کے روشن کر لیے۔ 304رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک بار پھر ہندوستانی اسپنروں کلدیپ یادو اور یجوندر چہل کے اسپن جال میں پھنس کر 40اووروں میں ہی محض179رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ڈومینی 67گیندوںپر چار چوکوں کی مدد سے51رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مرکرم نے 42گیندوں پر 2چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 32 اورڈی ملر نے 42گیندوں پر ایک چوکے کے ساتھ 25رنز بنائے۔ چہل اور کلدیپ نے 4-4وکٹ لیے ۔بومرہ کو دو وکٹ ملے۔ اس سے قبل پہلے بلے بازی کے لیے مدعو کیے جانے پر ٹیم انڈیا نے مقررہ50اووروں میں6وکٹ پر 303رنز بنائے۔
اگرچہ پہلے اوور میںہی روہت شرما کے آؤٹ ہوجانے سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جنوبی افریقہ کے نئے کپتان مرکرم کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ درست ہے لیکن وراٹ کوہلی اور شیکھر دھون نے اننگز کے سنبھالنے کے ساتھ ساتھ اسکور میں موقع ملتے ہی تیزی سے اضافہ کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لیے140رنز کی پارٹنر شپ کی۔
جس کے بعد کوہلی نے رہانے اور پانڈیا کے ساتھ چھوٹی چھوٹی پارٹنر شپ کرنے کے بعد مہندر سنگھ دھونی کے ساتھ 5ویں وکٹ کے لیے 40رنزکی پارٹنر شپ کر کے اسکور 200کے پار پہنچایا۔لیکن جادھو کے ساتھ کوہلی کوئی بڑی پارٹنر شپ نہ کر سکے اور انکے ساتھ صرف8رنز کی اپرٹنر شپ کے بعد بھونیشور کے ساتھ ساتویںوکٹ کی پارٹنر شپ کے دوران نہایت جارحانہ انداز اختیار کر لیا اور آخری 48گیندوں پر چار چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے اپنا اسکور117اے 160اور ٹیم کا 303تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کر لی۔
اس میچ کی خاص بات یہ رہی کہ جنوبی افریقہ ہندوستان کے نہایت باصلاحیت اسپنرز چہل اور کلدیپ کے 36ویں اوور سے 40ویں اوور تک ہر اوور میں ایک وکٹ دیتا رہا ۔ کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kohli and wristspin trample south africa again in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply