کے کے آر نے راجستھا ن رائلز کوناک آؤٹ کر دیا ،فائنل کے لیے آخری مقابلہ سن رائز حیدر آباد سے جمعہ کو

کولکاتا: ہوم گراو¿نڈ اور ہوم کراو¿ڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے کپتان دنیش کارتک کی ہاف سنچری اور آندرے رسل کی49رنز کی طوفانی اننگز کی مدد سے کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے مہمان ٹیم راجستھان رائلز کو25رنز سے شکست دے کر فائنل میں داخل ہونے کے آثارروشن رکھے۔

فائنل میں پہنچنے کے لیے اب اس کا آخری مقابلہ کوالیفائر میں چنئی سوپر کنگ سے ہارنے والی سن رائزرز حیدر آباد سے جمعہ کو ہوگا۔170رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان نے اگرچہ 10اووروں میں محض ایک وکٹ کے نقصان پرمجموعی اسکور87تک پہنچایا تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ کپتان رہانے کی کریز پر موجودگی اوراس کا مضبوط مڈل آرڈر ٹیم کو بآسانی ہدف پار کراکے کولکاتا نائٹ رائیڈر کو ٹورنامنٹ سے باہر کردے گا۔لیکن لیگ اسپنر پیوش چاو¿لہ کی قیادت میں نائٹ رائیڈرز کے اسپنروں خاص طور پر چائنا مین بولر کلدیپ یادو نے راجستھان کے بلے بازوں کو اسپن جال میں اس بری طرح جکڑا کہ ٹیم کا مطلوبہ رن اوسط بڑھتا ہی رہا۔

اور راجستھا ن رائلز 20اووروں میں 4وکٹ پر144رنز ہی بنا سکی۔سنجو سیمسن 38گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے50رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان رہانے 41گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ 46رنز ہی بنا سکے۔کولکاتا کی جانب سے پیوش چاو¿لہ نے دو وکٹ لیے جبکہ کلدیپ اور پی کرشنا کو ایک ایک وکٹ ملی۔

اس سے قبل کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 14اووروں تک پانچ وکٹ پر محض105رنز کے باعث ایک معمولی اسکور تک محدود رہ جانے والی اننگز کو سنبھالنے اور قابل دفاع اسکور دینے کے لیے آخری امید آندرے رسل کوتکنا شروع کر دیا اور آندرے نے بھی مایوس نہیں کیا اور 25گیندوں کی طوفانی اننگز میں چوکے چھکوں کی بارش کرتے ہوئے آخری چھ اووروں میں ٹیم کے اسکور میں63رنز کا اضافہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

رسل نے 25گیندوں پر تین چوکوں اور پانچ چھکوں کے ساتھ 49رنز بنائے اور غیر مفتوح رہے۔دنیش کارتک نے38گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 52رنز بنائے۔ راجستھا ن کی جانب سے گوتھم،آرچر اور لاغلین نے دو دو وکٹ لیے جبکہ گوپال کو ایک وکٹ ملی۔آندرے رسل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kkr to fight sunrisers for spot in ipl final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply