یادو اور یوسف پٹھان کی شاندار بلے بازی سے کے کے آر کی ایک اور فتح

پنے: میزبان ٹیم پنے سوپر جائینٹس کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میںسوریہ کمار یادو اور یوسف پٹھان کی بالترتیب60اور37رنز کی طوفانی اننگز سے ڈالی گئی بنیاد پر میچکوآخری اوور تک لے جاکر امیش یادو نے 20ویں اوور کی تیسری ہی گیند پر شاندار چھکا لگا کر کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو ٹورنامنٹ میں چوتھی جیت دلادی۔2وکٹ سے ملنے والی اس جیت کے ساتھ ہی کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے پوائنٹس ٹیبل پر ابھی تک کا اپنا سر فہرست مقام برقرار رکھا۔ اس نے پانچ میں سے چار میچ جیت کر 8پوائنٹس حاصل کیے ہیں ۔ اگرچہ گجرات لائنز کے بھی8پوائنٹس ہیں لیکن اس کا رن ریٹ کے کے آر کے مقابلہ کم ہے۔ہدف کے تعاقب میںاگرچہ اننگز کی پہلی گیند پر اتھپا اور تیسرے اوور کی پانچویں گیند پر کپتان گوتم گمبھیر کے آو¿ٹ ہوجانے سے کے کے آر پر پریشانی کے بادل منڈلانے لگے تھے۔ اور جب مجوعی اسکور 60تھا تو ساتویں اوور میں شکیب الحسن کے بھی آو¿ٹ ہوجانے سے کے کے آر مزید مشکلوں میں پڑگئی۔ لیکن یوسف پٹھان اور سوریہ کمار یادو نے تیزی سے ٹیم کو ہدف کے نزدیک پہنچایا۔ جس وقت پٹھان 27گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے37اور پھر 115کے اسکور پر یادو49گیندوں پر6چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ60رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تو ٹیم ہدف سے صرف46رنز دور تھی ۔ جسے آندرے رسل نے دو چھکوںکی مدد سے11بالوں پر17رنز کی اننگز کھیل رک اور آسان کر دیا۔ آخری اوور میں جب میچ جیتنے کے لیے صرف7رنز درکار تھے تو پیوش چاو¿لہ آو¿ٹ ہو گئے لیکن امیش یادو نے اپنے اوسان بحال رکھے اور اگلی ہی گیند پر چھکا لگا کر ہدف پار کر لیا۔ پنے کی جانب سے مورنے مورکل ، پریرا اور بھاٹیہ نے دو دو اور ایم اشون نے ایک وکٹ لیا۔ اس سے قبل مہندر سنگھ دھونی کی پنے سوپر جائنٹس نے 5وکٹ پر160رنز بنائے تھے۔ جس میں ریحانے کے چار چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ 57بالوں پر67، اسٹیو اسمتھ کے28گیندوں پر دو چوکوں کے ساتھ31اور دھونی کے 12گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ23رنز شامل ہیں۔کے کے آر کے سوریہ کمار یادو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kkr batting depth delivers last over win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply