نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دو ٹسٹ میچوں کی سریز کھیلنے زمبابوے پہنچی

ہرارے: زمبابوے میں سیاسی اعتبار سے نامساعد حالات کے باوجودکین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی 15رکنی کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے زمبابوے پہنچ گئی جہاں وہ جمعہ کو تین روزہ پریکٹس میچ کے ساتھ اپنے کرکٹ پروگرام کا آغاز کرے گی۔
اس کے بعد سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 28 جولائی کو اور دوسرا ٹیسٹ میچ چھ اگست کو شروع ہوگا۔ دونوں میچ کوئنس ا سپوٹرس کلب بلاوایو میں کھیلا جائیں گے۔ کیوی ٹیم کو اس کے بعد جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہے جہاں اسے دو ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اس سے پہلے گذشتہ سال زمبابوے کا دورہ کیا تھا جہاں اس نے ایک روزہ سیریز کھیلی تھی۔
نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لاتھم نے یہاں پہنچنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ بہت یادگار رہے گا اور ان کی ٹیم ہر میچ جیتنے کی کوشش کرے گی۔ٹیم کے حق میں یہ اچھی بات ہے کہ ٹیم میں تمام کھلاڑی واپس آ گئے ہیں اور سبھیفٹ ہیں۔دوو ٹیسٹ میچ سے پہلے پریکٹس میچ میں ہمیں تیاری کرنے کا اچھا موقع ملے گا اور ٹیم اس کیلئے پوری طرح تیار ہے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے اس سے پہلے کہا تھا کہ زمبابوے میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا رہا ہے اس کے بعد ہی وہ اپنی ٹیم بھیجنے کے بارے میں سوچے گا۔زمبابوے کے سیاسی حالت کافی خراب چل رہے ہیں وہاں کے لوگ تقریبا دس سال سے پیسوں کی قلت،کرپشن اور بے روزگاری کو لے کر حکومت کے خلاف دھرنا کرتے چلے آ رہے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kiwi team reached zimbabwe in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply